• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیفا ورلڈ کپ افتتاحی تقریب: نورا فتیحی کہاں ہے؟ شائقین ڈانسر کو تلاش کرتے رہے

شائع November 21, 2022
گلوکارہ نے افتتاحی تقریب میں پرفارمنس نہیں کی—اسکرین شاٹ
گلوکارہ نے افتتاحی تقریب میں پرفارمنس نہیں کی—اسکرین شاٹ

فٹ بال کے عالمی کپ کی افتتاحی تقریب کو اگرچہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے دیکھا اور اسے سراہا بھی گیا جب کہ کئی حوالوں سے یہ افتتاحی تقریب تاریخی بھی قرار پائی۔

لیکن ہزاروں مداح اپنی پسندیدہ ڈانسر نورا فتیحی کا انتظار کرتے رہے اور ان کا انتظار رائیگاں گیا۔

گزشتہ ماہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ مراکشی نژاد بولی وڈ ڈانسر نورا فتیحی بھی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں فن کا مظاہرہ کریں گی۔

نورا فتیحی نے فٹ بال کپ کے آفیشل ترانے میں بھی دیگر عرب ڈانسرز و گلوکاروں کے ساتھ پرفارمنس کی تھی اور امکان تھا کہ وہ اسی گانے پر افتتاحی تقریب میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔

نورا فتیحی کی ڈانس پرفارمنس کی تصدیق فیفا عہدیداروں نے بھی کی تھی مگر 20 نومبر کو نورا فتیحی کو نہ دیکھ کر شائقین کو مایوسی ہوئی۔

افتتاحی تقریب میں نورا فتیحی کی ڈانس پرفارمنس نہ دیکھنے کے بعد کئی مداحوں نے ٹوئٹر پر سوال کیا کہ عرب بولی وڈ ڈانسر کہاں ہے؟

درجنوں شائقین نے لکھا کہ انہوں نے سنا اور پڑھا تھا کہ نورا فتیحی بھی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کریں گی مگر وہ انہیں نظر نہیں آئیں؟

لوگوں نے سوال کیا کہ نورا فتیحی کہاں ہے؟ کیا انہوں نے فٹ بال کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کی یا نہیں؟

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024