• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

امریکا: ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک

شائع November 20, 2022
حملہ کی زد میں آنے والے نائٹ کلب کے باہر پولیس اور ایمرجنسی کی گاڑیاں کھڑی ہیں —فوٹو: رائٹرز
حملہ کی زد میں آنے والے نائٹ کلب کے باہر پولیس اور ایمرجنسی کی گاڑیاں کھڑی ہیں —فوٹو: رائٹرز

امریکا کی ریاست کولوراڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق کولوراڈو اسپرنگس پولیس کے لیفٹیننٹ پامیلا کاسترو نے کہا کہ مشبتہ شخص پولیس کی حراست میں ہے اور حملہ کے دوران کچھ زخم آنے کی وجہ سے علاج کیا جا رہا ہے۔

پولیس افسر پامیلا کاسترو نے کہا کہ رات گئے پولیس کو فائرنگ سے متعلق ابتدائی فون کال آئی جس کے بعد فوری طور پر پولیس پہنچی جہاں ایک مشتبہ شخص کو کلب سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس حملے کے پیچھے کیا مقاصد تھے اور اس میں کس قسم کا اسلحہ استعمال کیا گیا۔

فائرنگ کی زد میں آنے والے کلب نے گوگل پر خود کو ہم جنس پرستوں کا کلب لکھا ہوا ہے۔

بعدازاں، کلب نے اپنے فیس بک پیج پر بیان میں کہا کہ ہماری کمیونٹی پر ہونے والے بیہودہ حملے پر شدید افسردہ ہیں، ہم بہادر صارفین کے فوری ردعمل پر شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے حملہ آور کو پکڑا اور نفرت پر مبنی حملے کو روکا۔

حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور ایمرجنسی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچی جہان پولیس نے کلب کے گرد علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔

خیال رہے کہا کہ 2016 میں امریکی ریاست اورلانڈو کے ایک اور ہم جنس پرس کلب میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 49 افراد کو قتل کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے فائرنگ کے تبادلہ میں حملہ آور کو ہلاک کیا تھا جس کے لیے کہا گیا تھا کہ حملہ آور کا تعلق مذہبی انتہاپسند گروہ داعش سے تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024