• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

کوپ 27 کانفرنس: ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کیلئے مذاکرات تاحال جاری

شائع November 20, 2022
کوپ 27 کانفرنس میں یورپی یونین کی جانب سے ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کا مسودہ مسترد کردیا گیا — فوٹو: رائٹرز
کوپ 27 کانفرنس میں یورپی یونین کی جانب سے ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کا مسودہ مسترد کردیا گیا — فوٹو: رائٹرز

مصر میں ہونے والے اقوام متحدہ کے تحت کوپ 27 اجلاس میں پاکستان اور یورپی یونین ممالک دنیا کو موسمیاتی خطرات سے بچانے اور ماحولیاتی آفت کا شکار ممالک کی مالی مدد کرنے پر مذاکرات جاری ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی آفت کا شکار ترقی پذیر ممالک کو فنڈ دینے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

کوپ 27 کانفرنس میں یورپی یونین کی جانب سے ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کا مسودہ مسترد کردیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ کانفرنس میں گلوبل وارمنگ انتہائی محدود رکھنے پر اتفاق کیا گیا تاہم اس معاہدہ کے حوالے سے تاحال یقین دہانی نہیں کروائی گئی۔

پاکستان کی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کے ازالے کے معاہدے کی آخری تفصیلات پر کام ہو رہا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ کمی اور نقصان سے متعلق مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ 30 برس سےاس مقصد کے لیے مہم چلائی جارہی ہے، اگر یہ معاہدہ کامیاب ہوگیا تو موحولیاتی آلودگی کے شکار دنیا کے غیر محفوظ اور کمزور لوگوں کے لیے تاریخی دن ہوگا، کمزور متحد ہوجائیں تو ناممکنات کی رکاوٹیں ختم ہوسکتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024