• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

رئیل می کے دو ’پرو‘ فونز متعارف

شائع November 19, 2022 اپ ڈیٹ November 28, 2022
فونز کو ابتدائی طور پر صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے—فوٹو: کمپنی
فونز کو ابتدائی طور پر صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے—فوٹو: کمپنی

چینی موبائل کمپنی ’رئیل می‘ نے صارفین کا انتظار ختم کرتے ہوئے اپنے دو بجٹ فونز کو پیش کردیا۔

موبائل کمپنی نے ’رئیل می 10 پرو‘ اور ’رئیل می 10 پرو پلس‘ کو اپگریڈ ٹیکنالوجی، پراسیسر اور چپ سمیت جدید کیمرا سافٹ ویئرز کے ساتھ پیش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

’رئیل می 10 پرو پلس‘

فونز کی کیمرا ٹیکنالوجی بہتر کی گئی ہے، کمپنی—فوٹو: رئیل می
فونز کی کیمرا ٹیکنالوجی بہتر کی گئی ہے، کمپنی—فوٹو: رئیل می

کمپنی نے اس فون کو 7۔6 انچ کی ایمولیڈ اسکرین کے ساتھ پیش کیا ہے اور اس کی ٹچ اسکرین سمیت اس کے کلرز اور پینلز کو جدید اور تیز ٹیکنالوجی سے مزید بہتر بنانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

اس فون کا وزن 173 گرام ہے جب کہ اس فون کا سائز 9 ملی میٹر سے بھی کم ہے اور اس میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری 67 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں اور مین کیمرا 108 میگا پکسل جب کہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا ہے اور تمام کیمروں کے سینسرز کو اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اس میں فنگرپرنٹ سینسر سمیت دیگر فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

’رئیل می 10 پرو پلس‘ کو 8 اور 12 جی بی ریم کے مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے، اس فون کو 128 اور 256 جی بی سمیت 512 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اس فون کے ماڈیولز کی قیمتیں بھی مختلف رکھی گئی ہے، کم جی بی والے ماڈیول کی قیمت 35 ہزار روپے تک جب کہ باقی ماڈیولز کی قیمت 62 اور 74 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

’رئیل می 10 پرو‘

کمپنی کے مطابق فونز میں طاقتور پراسیسرز دیے گئے ہیں—فوٹو: کمپنی
کمپنی کے مطابق فونز میں طاقتور پراسیسرز دیے گئے ہیں—فوٹو: کمپنی

اس فون کو بھی 72۔6 انچ کی اسکرین اور 108 میگا پکسل کے مین کیمرا کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اس میں اسنیپ ڈریگن 695 کی چپ دی گئی اور یہ فون بھی سلم ڈیزائن اور انتہائی کم وزن میں پیش کیا گیا ہے۔

اس فون کو بھی 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری اور 53 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مرکزی کیمرا 108 میگا پکسل جب کہ دوسرا کیمرا 2 میگا پکسل کا ہے اور اس فون کے کیمروں میں سام سنگ کیمروں کی ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے۔

اس فون کو بھی 8 اور 12 جی بی کے علاوہ 128 اور 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اس فون کی 8 جی بی ماڈیول کی قیمت 50 ہزار جب کہ 12 جی بی ماڈیول کی قیمت 58 ہزار روپے تک ہے۔

دونوں فونز کو اینڈرائڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور 10 پرو میں فائیو جی سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

دونوں فونز کو ابتدائی طور پر صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم امکان ہے کہ انہیں جلد پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024