• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کیا جائے یا نہیں؟‘ ایلون مسک کا صارفین سے سوال

شائع November 19, 2022
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے صارفین سے ووٹنگ کے ذریعے سوال پوچھا کہ کیا سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کیا جائے یا نہیں؟

ارب پتی ایلون مسک نے اس سے قبل کہا تھا کہ سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بحالی کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

تاہم ایلون مسک نے آج (19 نومبر کو) ٹوئٹر پر ایک پول شئیر کیا جس میں صارفین سے کہا گیا کہ پول میں شرکت کرکے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو دوبارہ چلانے کے متعلق ووٹ دیں۔

ایلون مسک نے سوال پوسٹ کرتے ہوئے صارفین کو ’ہاں‘ یا ’نہیں‘ کا آپشن دیا۔

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے متعدد ٹوئٹس کی گئی تھیں جن میں انہوں نے کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے لوگوں کو محبِ وطن کہہ کر پکارا تھا جس کے بعد سال 2021 کو جنوری میں ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کردیا تھا۔

اس سے پہلے بھی ایلون مسک نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ دیگر متنازع شخصیات جیسے کیتھی گرفن، جارڈن پیٹرسن اور بابل بی کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔

الٹی میٹم پرملازمین کمپنی چھوڑنے لگے، ٹوئٹر کا مستقبل خطرے میں پڑگیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکی میڈیا اور ٹوئٹر کے سابق ملازمین کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کے الٹی میٹم کے بعد کئی ملازمین کمپنی چھوڑ رہے ہیں،ایلون مسک کے الٹی میٹم میں کہا گیا کہ ملازمین ’زیادہ دیر تک سخت محنت‘ سے کام کریں یا ملازمت چھوڑ دیں۔

ٹوئٹر کے حال ہی میں ملازمت چھوڑنے والے ملازم پیٹر کلوز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’ایلون مسک کے آنے کے بعد ہمارے ساتھ اگلے 5 سال کا پلان شئیر نہیں کیا گیا ، پہلے میں لوگوں اور ان کے مقصد کے لیے ملازمت کرتا تھا لیکن اب میں کس لیے کام کروں؟ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’کمپنی سے میرے تمام دوست چلے گئے، مستقبل بہت دھندھلا نظر آرہا ہے اور کوئی مالی نقصان نہیں ہے، ایسے میں آپ کیا کریں گے؟‘

ایلون مسک ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بھی سربراہ (سی ای او) ہیں جسے انہوں نے 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا، ٹیسلا اور اسپیس ایکس میں بھی پالیسیوں میں تبدیلی کے بعد ایلون کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اس سے قبل ایلون مسک نے 7500 ملازمین میں سے نصف یعنی 3700 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا تھا، اس کے ساتھ ساتھ گھر سے کام کرنے کی پالیسی کو بھی ختم کردیا گیا اور طویل گھنٹے تک کام کرنے کی پالیسی نافذ کی گئی تھی۔

جبکہ کچھ روز قبل کمپنی نے 8 ڈالر کے عوض عام افراد کو بھی بلیو ٹک دینے کا آغاز کیا تھا مگر اس عمل سے جعلی اکاؤنٹس والے افراد نے بھی بلیو ٹک حاصل کرلیا تھا۔

میں فکر مند نہیں ہوں، ایلون مسک

ایلون مسک کے مطابق ٹوئٹر کو ہمیشہ بند کیے جانے کی خبریں حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ زیر بحث ہیں۔

جنوبی افریقا کے ارب پتی نے کہا ہزاروں تعداد میں لوگ ٹوئٹر میں اپنا اکاؤنٹ کھولنے کر یہ دیکھ رہے ہیں کہ کیا ٹوئٹر ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا ہے، صارفین کے اس اقدام سے ٹوئٹر پہلے سے زیادہ ایکٹو ہوچکا ہے۔

ایلون مسک کی جانب سے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ بہترین افراد باقی رہ جائیں گے تو اس لیے ہم زیادہ فکرمند نہیں۔

ایلون مسک نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ ٹوئٹر استعمال کرنے کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر کا آفس پیر تک عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024