ایک تعیناتی سب پر بھاری ہے، آئندہ 10روز ملک و قوم کے مقدر کا فیصلہ کریں گے، شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک تعیناتی سب پر بھاری ہے، حکومت نے صرف اپنے کیس ختم کروائے ہیں جو وقت آنے پر دوبارہ بحال ہوجائیں گے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی 30 فیصد بڑھ گئی، لوگ بجلی اور گیس کے بل دے نہی سکتے، خود ریلیف اورلوگوں کو تکلیف دی، 7 ماہ میں 77 وزرا کی حکومت نہ عوام میں جاسکتی ہے نہ مسائل حل کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ 10روز قوم اور ملک کے مقدر کا فیصلہ کریں گے، صحیح فیصلہ صحیح سمت لےجائےگا، غلط فیصلہ انتشار برپاکرسکتا ہے تباہ حال معشیت مزیدسنگین ہوسکتی ہے۔