تیار رہیں، عمران خان آج راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے، فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیراور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آخری مرحلہ آ گیا ہے، تیار رہیں، عمران خان آج عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’حقیقی_آزادی_مارچ‘ کا دوسرا مرحلہ روات کے مقام سے راولپنڈی شہر داخل ہو نے کے لیے پہنچے گا، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے کی قیادت میں قافلے روات کے مقام پر ملیں گے۔