• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

لانگ مارچ: سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار قیام و طعام کے ناقص انتظامات پر سراپا احتجاج

شائع November 19, 2022
پولیس اہلکاروں نے دعویٰ کیا کہ بہت سے اہلکار بیمار بھی ہو چکے ہیں—فائل فوٹو : اے پی
پولیس اہلکاروں نے دعویٰ کیا کہ بہت سے اہلکار بیمار بھی ہو چکے ہیں—فائل فوٹو : اے پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے شرکا کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے صوبے کے دیگر حصوں سے راولپنڈی بھیجے گئے پنجاب پولیس کے اہلکار قیام و طعام کی سہولیات اور کھانے کے ناقص معیار پر ناخوش ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں کسی نامعلوم مقام پر پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو کھانے کی تقسیم کے دوران حکام کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سنا گیا۔

اہلکاروں نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ’دال دال، صبح شام دال، پتھر والی دال، کیڑے والی دال‘۔

آئندہ ہفتے لانگ مارچ کے راولپنڈی میں داخل ہونے سے قبل پنجاب پولیس کے 500 سے زائد اہلکاروں کو شہر میں شادی ہالز، تھانوں اور دیگر عمارتوں سمیت مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔

ایک نامعلوم پولیس اہلکار نے سوشل میڈیا پر ایک آڈیو پیغام کے ذریعے شکایت کی کہ ان کی قیام گاہوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور راولپنڈی پولیس کی جانب سے ناقص معیار کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت سے اہلکار بیمار بھی ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ان سب میں اضطراب پیدا ہورہا ہے۔

دریں اثنا ذرائع کے مطابق قیام و طعام کے انتظامات کی ذمہ داری سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) ہیڈ کوارٹر کو سونپی گئی ہے، انہوں نے کھانے کے مینو پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی منظوری کے لیے پولیس کے اعلیٰ حکام کو سمری بھی بھیج دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024