• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عروج آفتاب مسلسل دوسرے سال ’گریمی‘ ایوارڈز کے لیے نامزد

شائع November 16, 2022
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب مسلسل دوسرے سال بھی ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں۔

عروج آفتاب کو سال 2021 میں پہلی بار ’گریمی‘ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور انہیں اپریل 2022 میں پہلا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

اب انہیں سال 2023 کے گریمی ایوارڈز کے لیے بھی نامزد کردیا گیا اور وہ مسلسل دو سال تک موسیقی کے اعلیٰ ترین ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی نژاد گلوکارہ بن گئیں۔

عروج آفتاب نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں مداحوں کو آگاہ کیا کہ انہیں اور ان کی ساتھی گلوکارہ انوشکا شنکر کو ’بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس‘ کی کیٹیگری میں ’ادھیڑو نا‘ گانے پر نامزد کیا گیا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر نامزدگی کے حوالے سے ویڈیو بھی پوسٹ کی اور خود سمیت انوشکا شنکر کو مبارک باد بھی پیش کی۔

انہوں نے مسلسل دوسرے سال میں اپنی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ساتھی گلوکارہ انوشکا شنکر کے ساتھ مل کر مذکورہ گانے پر 20 منٹ تک ہزاروں لوگوں کے سامنے پرفارمنس بھی کی اور آج وہ بہت خوش ہیں۔

عروج آفتاب کی مسلسل دوسرے سال گریمی ایوارڈز میں نامزدگی پر متعدد شوبز و میوزک شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔

متعدد شوبز شخصیات نے عروج آفتاب کو پاکستان کا فخر اور موسیقی کی شان قرار دیا۔

عروج آفتاب اور انوشکا شنکر کے گانے کا مقابلہ دیگر چار میوزیکل بینڈز اور گروپس کے ارکان کے گانوں سے ہوگا۔

ان کے علاوہ سال 2023 کے گریمی ایوارڈز کے لیے ادارے نے مجموعی طور پر 91 کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے۔

شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد بھی پیش کی—اسکرین شاٹ
شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد بھی پیش کی—اسکرین شاٹ

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اس سال سب سے زیادہ 9 نامزدگیاں گلوکارہ بیونسے کے حصے میں آئیں، جنہیں تمام بڑی کیٹیگریز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اس سال 9 نامزندگیوں کے بعد بیونسے کی اب تک میوزیکل ایوارڈز کی نامزدگیوں کی تعداد 88 تک جا پہنچی۔

علاوہ ازاں اڈیلے اور کینڈرک لامار کو بھی متعدد کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔

گریمی ایوارڈز کی تقریب سال 2023 کے آغاز میں ہوگی۔

بیونسے کو 9 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا—فوٹو: رائٹرز
بیونسے کو 9 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا—فوٹو: رائٹرز

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024