عمران خان کا لانگ مارچ ’فرلانگ مارچ‘ بن چکا، پیچھے غیر ملکی فنڈنگ ہے، مولانا فضل الرحمٰن
جمعیت علمائے اسلام (ف) اور (پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ فرلانگ مارچ بن چکا جس کے پیچھے غیر ملکی فنڈنگ ہے۔
جے یو آئی پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے پیچھے غیر ملکی فنڈنگ ہے، لانگ مارچ کے پیچھے چھپی سازش سے پردہ چاک کرنا ملکی مفاد کا تقاضا ہے، سعودی فرمان روا شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کو سبوتاژ کرنے کے لئے لانگ مارچ کا ڈرامہ رچایا گیا اس کے پیچھے چھپی سازش سے پردہ چاک کرنا ملکی مفاد کا تقاضا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر وہ قدم اٹھایا ہے جو ریاست پاکستان کے مفادات کے خلاف ہے، عمران خان نے آرمی چیف کی تقرری کو بھی متنازعہ بنایا، عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے، مصلحت کی خاطر عمران خان کے خلاف فی الحال کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔