• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بائیڈن، اردوان نے یوکرین سے گندم کی برآمدات پر تبادلہ خیال کیا، وائٹ ہاؤس

شائع November 15, 2022
جی20 ممالک کے سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر کی ترکیہ کے ہم منصب سے ملاقات —فوٹو: اے ایف پی
جی20 ممالک کے سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر کی ترکیہ کے ہم منصب سے ملاقات —فوٹو: اے ایف پی

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ترکیہ کے ہم منصب رجب طیب اردوان نے استنبول میں ہونے والے بم دھماکے اور یوکرین سے اناج برآمد سے متعلق بین الاقوامی کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے استنبول میں بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اپنے نیٹو اتحادی کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔

وائٹ ہاؤس نے بیان میں کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے بحیرہ اسود گرین انیشیٹو کی تجدید پر ترکیہ کے ہم منصب کی تعریف کی جہاں دونوں سربراہان نے اتفاق کیا کہ روسی جنگ کے دوران پیدا ہونے والی عالمی غذائی قلت میں کمی لانا بہت ضروری ہے۔

انڈونیشیا کے شہر بالی میں منعقدہ جی-20 ممالک کے سربراہی اجلاس کے دوران ملاقات میں امریکا اور ترکیہ کے سربراہان کے درمیان متعدد مسائل سمیت ترک-امریکا تنازعات پر زور رہا۔

ترکیہ نے دارالحکومت استنبول میں دھماکے کا ذمہ دار کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کو قرار دیا ہے، تاہم انہوں نے اس بات کو مسترد کردیا تھا۔

گزشتہ روز ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان صویلو نے بم دھماکے پر امریکی تعزیتی پیغام قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا، شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کو مسلح کرنے میں مدد کر رہا ہے۔

وزیر داخلہ سلیمان صویلو نے کہا تھا کہ ’ہم امریکی سفارت خانے کا تعزیتی پیغام قبول نہیں کریں گے‘۔

ادھر، ملاقات کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے ترکیہ کے ہم منصب رجب طیب اردوان کے ساتھ یوکرین کے اناج کی برآمدات کو بحیرہ اسود کے پار عالمی منڈیوں کے لیے محفوظ طریقے سے بھیجنے کے لیے ایک بین الاقوامی معاہدے کا بھی احاطہ کیا۔

خیال رہے کہ عالمی خوراک کی فراہمی میں خلل ڈالنے کے حوالے سے روس کے ساتھ انتظامات بہت اہم ہیں لیکن ہفتے کو اس کی میعاد ختم ہونے والی ہے۔

اردوان اور جو بائیڈن کی ملاقات کے دوران تیسرا حساس معاملہ نیٹو اتحادیوں کے درمیان قریبی تعاون تھا جہاں ترکیہ اس وقت فن لینڈ اور سویڈن کی رکنیت پر بات کر رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024