• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارک باد، کیا طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں؟

شائع November 15, 2022
واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی — فائل فوٹو: شعیب ملک انسٹاگرام
واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی — فائل فوٹو: شعیب ملک انسٹاگرام

علیحدگی کی افواہوں کے درمیان پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی بیوی اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔

گزشتہ کچھ ہفتوں سے افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے، تاہم دونوں اسٹارز نے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

سوشل میڈیا بلاگنگ سائٹ انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی صحت مند اور خوشگوار زندگی گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

شعیب ملک نے اپنی اور ثانیہ مرزا کی تصویر بھی شئیر کی۔

پاکستانی کرکٹر کی انسٹاگرام پوسٹ پر اداکار عمران عباس اور اشنا شاہ نے بھی ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارک دی، اشنا شاہ نے لکھا ’اللہ ہمیشہ خوش رکھے‘۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں پھیلانے والوں پر شدید تنقید بھی کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ جعلی خبریں پھیلانے والوں کو معافی مانگی چاہیے۔

تاہم متعدد سوشل میڈیا صارفین نے شو کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو مبارک باد دینے کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

دوسری جانب بھارتی فلم ڈائریکٹر فرح خان نے ثانیہ مرزا کے سالگرہ منانے کی ویڈیو بھی شئیر کی تھی جہاں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کیک کاٹ رہی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اردو فلیکس نے اپنی پوسٹ میں ’دی مرزا ملک شو‘ کے جلد آن ایئر ہونے کا اعلان کیا تھا جو جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگا۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے بعد بھی دونوں کھلاڑی اپنے اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں۔

شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024