• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

وزیر اعظم شہباز شریف کورونا وائرس سے متاثر

شائع November 15, 2022
شہباز شریف اس سے قبل بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں— فائل فوٹو: ڈان نیوز
شہباز شریف اس سے قبل بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں— فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ایک بار پھر کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کورونا کا شکار ہوگئے ہیں، ان کی طبیعت 2 روز سے ناساز تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر کے مشورے سے آج کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام اور کارکنان سے وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 2 مرتبہ شہباز شریف کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، یہ تیسرا موقع ہے جب وزیر اعظم کا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس سے قبل رواں سال جنوری اور جون 2020 میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف چند روز قبل لندن گئے تھے اور انہیں 11 نومبر کو واپس پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا، تاہم طبیعت خرابی کے سبب انہوں نے اپنا قیام 2 روز کے لیے بڑھا دیا تھا اور وہ گزشتہ روز ہی وطن پہنچے تھے۔

وزیراعظم کے لیے جلد صحتیابی کی دعائیں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کیلئے جلد صحتیابی کی دعاکی ہے۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران احتیاط کریں، انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔

دوسری جانب، اسپیکرقومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے وزیراعظم شہباز شریف کی کورونا سے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

انہوں نے اپنے الگ الگ جاری پیغامات میں کہا کہ پوری قوم وزیراعظم کی جلد صحت یابی کےلئے دعا گو ہے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جلد ازجلد انہیں اس مرض سے شفایاب کر ے تاکہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھ سکیں۔

ادھر سینئر صحافی حامد میر نے بھی ٹوئٹر پر لکھا کہ اللّٰہ تعالیٰ شہباز شریف صاحب کو جلدازجلد صحت یاب کرے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی ٹوئٹر پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

rizwan soomro Nov 15, 2022 04:55pm
شکرہیے۔۔۔۔۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024