• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ماہانہ فیس کے عوض ٹوئٹر پر بلیو ٹک فراہم کرنے کی سروس چند دن بعد معطل

شائع November 14, 2022
—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

ٹوئٹر کی جانب سے ماہانہ 8 ڈالر کے عوض بلیو ٹک فراہم کرنے کی سروس متعارف ہونے کے چند دن بعد ہی معطل کردی گئی۔

ٹوئٹر پر ماہانہ 8 ڈالر کے عوض بلیو ٹک فراہم کرنے کا فیچر گزشتہ ہفتے 7 نومبر کو امریکا، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں متعارف کرایا تھا۔

مذکورہ فیچر تک ابتدائی طور پر محدود صارفین کو رسائی دی گئی تھی، تاہم اس باوجود اس سے بڑے پیمانے پر جعلی اکاؤنٹس کے تصدیق شدہ ہونے کے بعد اسے مکمل طور پر معطل کردیا گیا۔

امریکی جریدے ’فوربز‘ نے بتایا کہ ماہانہ 8 ڈالر فیس کی عوض تمام اکاؤنٹس کو بلیو ٹک فراہم کرنے کا فیچر 11 نومبر کو معطل کردیا گیا۔

مذکورہ فیچر کو 7 نومبر کو متعارف کرایا گیا تھا اور چند ہی دن میں فیس کے عوض درجنوں جعلی اکاؤنٹس کو بلیو ٹک فراہم کیا گیا، جس کے بعد کمپنی کو مجبورا مذکورہ فیچر کو معطل کرنا پڑا۔

اسی حوالے سے ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’انگیجٹ‘ نے بتایا کہ اگرچہ ٹوئٹر نے آفیشلی طور پر مذکورہ فیچر کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا، تاہم نیا فیچر 11 نومبر سے کام نہیں کر رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممکنہ طور پر پیسوں کے عوض بلیو ٹک فراہم کرنے کا فیچر ابتدائی طور پر صرف آئی فون پر کام نہیں کر رہا، کیوں کہ اسے پہلے آئی فون صارفین کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے بتایا کہ معطل کیے گئے فیس کے فیچر کو ایک ہفتے بعد دوبارہ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیس کا فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد درجنوں جعلی اکاؤنٹ بھی ویریفائیڈ ہوگئے تھے، جس کے بعد مذکورہ فیچر کو فوری طور پر معطل کردیا گیا۔

ایلون مسک نے بھی ایک شخص کو ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ماہانہ فیس کا فیچر آئندہ ہفتے تک دوبارہ متعارف کرایا جائے گا۔

ٹوئٹر پر ماہانہ فیس کے عوض تمام اکاؤنٹس کو بلیو ٹک فراہم کرنے کا منصوبہ گزشتہ ہفتے ہی سامنے آیا تھا اور ابتدائی طور پر اسے چند ممالک میں پیش کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک خود بھی 8 ڈالر فیس ادا کرنے کو تیار

اس سے قبل یہ خبریں تھیں کہ ماہانہ 8 ڈالر کی فیس ان اکاؤنٹس سے وصول کی جائے گی جن کے اکاؤنٹ ویری فائیڈ ہیں۔

ٹوئٹر پر فیس لیے جانے کا آغاز مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے نئے مالک ایلون مسک نے کیا، جنہوں نے اس کا کنٹرول 28 اکتوبر کو سنبھالا تھا۔

ایلون مسک نے اپریل 2022 میں 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کو خریدا تھا اور اس کا دعویٰ ہے کہ ٹوئٹر اس وقت خسارے میں ہے اور نقصان پورا کرنے کے لیے صارفین سے ماہانہ 8 ڈالر کی فیس وصول کرنا ضروری ہے۔

ایلون مسک کو ماہانہ 8 ڈالر فیس وصول کرنے کے معاملے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے، تاہم وہ اپنی ضد پر قائم ہیں کہ وہ فیس وصول کرکے ہی رہیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024