• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

’گوادر کو حق دو‘ تحریک کا دھرنا 18 روز سے جاری، مظاہرین کی سی پیک منصوبوں کو بند کرنے کی دھمکی

شائع November 14, 2022
مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا ریلی میں شریک بچے تحریک کی قیادت کریں گے — فوٹو: مولانا ہدایت الرحمٰن ٹوئٹر
مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا ریلی میں شریک بچے تحریک کی قیادت کریں گے — فوٹو: مولانا ہدایت الرحمٰن ٹوئٹر

بندرگاہی شہر گوادر میں سیکڑوں بچوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور مولانا ہدایت الرحمٰن کی زیر قیادت جاری دھرنے میں شامل ہوگئے جو کہ اتوار کو 18ویں روز میں داخل ہوگیا، مظاہرین نے ایک ہفتے میں مطالبات منظور نہ کیے جانے کی صورت میں چین-پاکستان اقتصادی راہداری کو معطل کرنے کی دھمکی دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گوادر میں پرامن بڑے احتجاجی مظاہروں کی قیادت کے بعد قومی سطح پر توجہ کا مرکز بننے والے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن نے گزشتہ سال دسمبر میں ایک ماہ کے طویل دھرنے کے بعد صوبائی حکومت کے ساتھ طے ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ایک بار پھر گوادر میں دھرنا دے دیا ہے۔

احتجاج ریلی میں شریک بچے تربت، پسنی اور ضلع گوادر کے دیگر علاقوں سے گوادر شہر پہنچے، انہوں نے اپنے مطالبات کے تحریری پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے سڑکوں پر مارچ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’گوادر کو حق دو‘ ریلی کے شرکا نے کوسٹل ہائی وے بند کردی

انہوں نے گوادر میں غیر قانونی سمندری شکار پر پابندی اور غیر ضروری چوکیوں کو ختم کرنے سمیت دیگر کئی مسائل پر حکومت کی جانب سے کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنے پر حکومت اور متعلقہ حکام کے خلاف نعرے لگائے۔

مولانا ہدایت الرحمٰن جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں، انہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ مکران کے لوگ گزشتہ 2 ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں، لیکن کوئی بھی حکومتی عہدیدار مذاکرات کے لیے نہیں آیا جس سے حکمرانوں کا غیر سنجیدہ رویہ ظاہر ہوتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر شہریوں کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے اور 20 نومبر تک حق دو تحریک کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر عمل نہ کیا گیا تو ایکسپریس وے، گوادر پورٹ اور سی پیک منصوبوں کو بند کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: گوادر میں 17 ویں روز بھی دھرنا جاری، پینے کے صاف پانی سمیت دیگر مطالبات

انہوں نے کہا کہ جو تحریک انہوں نے شروع کی، اسے اب روکا نہیں کیا جاسکتا اور ریلی میں شریک بچے مستقبل میں اس تحریک کی قیادت کریں گے، جب کہ وہ یہ جانتے ہیں کہ حکمراں ان کے والدین کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات نہیں کر رہے۔

مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ صرف سرداروں، نوابوں، جرنیلوں اور ججوں کا پاکستان ہمیں قبول نہیں، اس موقع پر انہوں نے طویل پر امن جدوجہد کے لیے تیار رہنے پر زور دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024