چیف جسٹس صاحب ارشد شریف، اعظم سواتی کو انصاف دینا پڑے گا، عمران خان
سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ آج میں چیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں کہ ساری قوم آج آپ کی طرف دیکھ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ پاکستان میں سوال پوچھ رہے ہیں، ارشد شریف لوگوں کے دلوں میں بیٹھ گیا ہے، ساری قوم کو پتا ہے کہ اس کے خلاف ہر قسم کی کارروائی کی گئی۔
عمران خان نے کہا کہ جس طرح باہر اس کو قتل کیا گیا، ساری قوم کو اب کسی بھی اعتماد نہیں رہ گیا، کیا اس حکومت پر اعتماد رہے گا جس کو وہ بے نقاب کررہا تھا، یا اسٹیبلشمنٹ پر وہ تنقید کررہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب آپ کو ارشد شریف، اعظم سواتی کو انصاف دینا پڑے گا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا، یہ میرا حق ہے، اس کے بعد آپ (چیف جسٹس) کے تحت تحقیقات ہوں، پھر فیصلہ کریں، تین نام غلط ہیں یا صحیح۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے درخواست کرتا ہوں، یہ وقت ہے کہ پاکستان کی عدلیہ عوام کے ساتھ کھڑی ہو۔