• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

’بہت کم ٹیموں نے 137 کا ایسا دفاع کیا ہوگا جس طرح پاکستان نے کیا'

شائع November 13, 2022
پاکستان کو فائنل میں شکست، انگلینڈ دوسری مرتبہ ٹی20 کا چیمپیئن بن گیا — فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کو فائنل میں شکست، انگلینڈ دوسری مرتبہ ٹی20 کا چیمپیئن بن گیا — فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست کے باوجود بھی سابق کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو فائنل میں شکست، انگلینڈ دوسری مرتبہ ٹی20 کا چیمپیئن بن گیا

سابق پاکستانی کرکٹر سعید اجمل نے ٹی 20 ورلڈ جیتنے پر انگلینڈ کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’فائنل میں پہنچنا حیرت انگیز سفر تھا اور یہاں تک پہنچنے کے لیے ہم نے سخت محنت کی۔‘

انہوں نے کہا کہ 'مقابلہ کرنا ہمارا فرض ہے مگر نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے جس کو ہم تبدیل نہیں کر سکتے۔‘

شعیب اختر نے بھی مختصر سا ردعمل دیا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بیٹنگ سائیڈ نے ایک ایسا گڑھا کھود دیا جس کو دنیا کی بہترین باؤلنگ بھی پورا نہیں سکتی۔

ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود فائنل میں پہنچنے کے لیے ٹیم کی شاندار کوشش رہی اور کرکٹ کی دنیا کا بہترین کھیل رہا، مگر انگلینڈ ٹیم اچھی تیاری کے ساتھ آئی۔

مزید پڑھیں: پاک-انگلینڈ ورلڈ کپ فائنل: کوہستان کے شہری ریڈیو کے دور میں چلے گئے 67

سری لنکا کے سابق کرکٹر رسل آرنلڈ نے انگلینڈ کو فائنل جیتنے پر مبارک دیتے ہوئے پاکستانی ٹیم کی بھی تعریف کی۔

سابق بھارتی کرکٹر ہیمنگ بادانی نے بھی قومی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو فخر کرنا چاہیے، کھلاڑیوں نے بہت سنجیدہ مقابلہ کیا۔‘

بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر نے انگلینڈ ٹیم کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ بہت دلچسپ مقابلے والا فائنل تھا اور اگر شاہین آفریدی زخمی نہ ہوتے تو اور بھی دلچسپ مقابلہ ہوتا۔‘

سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے نے پاکستان کو کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ 'بہت کم ٹیموں نے 137 کا دفاع کیا ہوگا جس طرح انہوں نے کیا۔'

سری لنکا کے لیجنڈ بلے باز سنتھ جے سوریا نے انگلینڈ کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان ٹیم نے شکست نہ کھانے کے لیے بہت خوب مقابلہ کیا۔‘

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا کہ 'شاہین آفریدی کی انجری نے میچ کے نتیجے کو بہت متاثر کیا۔'

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم ‘آپ چیمپئنز کی طرح کھیلے’، حکمران، اپوزیشن سمیت سیاستدان ایک پیج پر

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 'پاکستان نے ایک بار پھر شاندار کھیلا۔'

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے سیم کرن کی عمدہ باؤلنگ اور بین اسٹوکس کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹی20 چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Asif Nov 14, 2022 09:15am
2012 k T20 World Cup k Final men West Indies ki team ne bhi pehle batting karte 137/6 Score kia tha.. aur Sri Lanka ki team ko unhi k home ground par 101 pe ALL OUT kardia tha..

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024