• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

امریکا: ڈلاس ایئر شو میں 2 طیارے ٹکرا کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

شائع November 13, 2022
حادثے کے شکار طیاروں میں بوئنگ بی 17 فلائنگ فورٹس اور بیل پی -63 کنگ کوبرا شامل ہیں —فوٹو: اے ایف پی
حادثے کے شکار طیاروں میں بوئنگ بی 17 فلائنگ فورٹس اور بیل پی -63 کنگ کوبرا شامل ہیں —فوٹو: اے ایف پی

امریکی حکام نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز ڈلاس میں ایئر شو کے دوران جنگ عظیم دوئم کے دور کے 2 ہوائی جہاز آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کی خبر کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طیارہ دوسرے سے ٹکرا گیا جس کے بعد دونوں زمین پر جاگرے اور دھماکے سے پھٹ گئے جب کہ حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ تباہ ہونے والے جہازوں میں کتنے لوگ سوار تھے، ٹکرانے والے جہازوں میں 'بوئنگ بی 17 فلائنگ فورٹس' اور ایک چھوٹا 'بیل پی-63 کنگ کوبرا' شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 2 طیاروں کے فضا میں ٹکراؤ کے نتیجے نے سب کو دنگ کردیا

ڈلاس ایگزیکٹو ہوائی اڈے پر ونگز اوور ڈلاس ایئر شو کے دوران دوپہر کے اوائل میں پیش آنے والے حادثے کے بعد سے تاحال یہ واضح نہیں ہوا کہ جہازوں میں سوار افراد میں کوئی شخص زندہ بچا ہے یا نہیں۔

ڈلاس کے میئر ایرک جانسن نے ٹوئٹ کیا کہ اگرچہ ہلاکتوں کی تعداد کا فوری طور پر پتا نہیں چل سکا جب کہ زمین پر موجود کسی دیکھنے والے شخص یا دیگر افراد کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی متعدد ویڈیوز میں طیاروں کے ڈرامائی انداز میں ایک دوسرے سے ٹکرانے کے مناظر دکھائے گئے۔

وڈیوز میں طیاروں کے تصادم کے بعد ہوائی جہاز زمین پر گرنے اور پھٹنے سے قبل کئی بڑے حصوں میں ٹوٹتے ہوئے بھی دکھائی دیے جب کہ جائے حادثہ پر دھوئیں کے باعث سیاہ بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

مزید پڑھیں: مقابلے کی صلاحیت سے محروم بھارتی فضائیہ

ایرک جانسن نے کہا کہ حادثے کے بعد ہوائی اڈے کے گراؤنڈز کے ساتھ ساتھ قریبی ہائی وے اور اسٹرپ مال پر بھی تباہ شدہ طیاروں کا ملبہ پھیل گیا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ اس کے حکام اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اس حادثے کی تحقیقات کریں گے۔

ایرک جانسن نے کہا کہ جیسا کہ بہت سے لوگوں نے دیکھا کہ آج ہمارے شہر میں ایک ایئر شو کے دوران خوفناک سانحہ ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ حادثے سے متعلق بہت سی تفصیلات تاحال نامعلوم یا غیر مصدقہ ہیں۔

بی -17 چار انجنوں پر مشتمل بمبار طیارہ ہے جس نے جنگ عظیم دوئم میں جرمنی کے خلاف فضائی جنگ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، ورک ہارس کی ساکھ کا حامل طیارہ اب تک کے سب سے زیادہ تیار کیے جانے والے بمبار طیاروں میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئر شو میں پاکستانی طیارے کی دھوم

حادثے کا شکار دوسرا طیارہ پی-63 کنگ کوبرا تھا جو دوسری عالمی جنگ کے دوران بیل ایئر کرافٹ کی جانب سے تیار کیا گیا تھا جسے صرف سوویت فضائیہ نے لڑائی کے لیے استعمال کیا تھا۔

بی -17 کا آخری بڑا حادثہ 2 اکتوبر 2019 میں پیش آیا تھا جس میں ونڈسر لاکس کنیکٹی کٹ کے ایئرپورٹ پر ہونے والے حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024