• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

سابق کرکٹرز کی قومی ٹیم کیلئے دعائیں، امریکی سفیر کی ٹرافی پاکستان لانے کی خواہش

شائع November 13, 2022
جوز بٹلر اور بابر اعظم ٹی20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گے — فوٹو: آئی سی سی ٹوئٹر
جوز بٹلر اور بابر اعظم ٹی20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گے — فوٹو: آئی سی سی ٹوئٹر

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز، پاکستان میں تعینات امریکی سفر اور برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دعائیں، نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ پیغامات جاری کیے ہیں۔

ٹی20 ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان اورانگلینڈ فائنل میں آج مدمقابل ہوں گے جہاں قومی ٹیم اسٹار بلے باز بابر اعظم کی قیادت میں 1992 کے ورلڈ کپ کی تاریخ دہرانے کا عزم لیے آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں اتری۔

میگا ایونٹ کے بڑے معرکے سے قبل جہاں قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز نے اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھایا وہیں پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی کرکٹ کے سحر میں گرفتار نظر آئے، جب کہ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر اور سفارتکار بھی پُر جوش دکھائی دے رہے ہیں۔

سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے 2009 کے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کا ہماری قوم کے لیے خاص مقام ہے، ٹیم نے قوم اور اپنے لیے ایک اور موقع پیدا کیا، خواہش ہے کہ ٹیم زبردست مقابلہ کرے۔

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے کپتان بابر اعظم اور ٹیم کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ لوگ پہلے ہی قوم کے دل جیت چکے، چلیں اور تاریخ دہرائیں، میری دعائیں اور نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔'

سابق اوپنر سعید انور نے سابق کپتان عمران خان اور بابر اعظم کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا ان شا اللہ تاریخ خود کو دہرائے گی، گرین شرٹس ٹرافی جیت کر لائیں گے۔

پاکستان میں موجود امریکی سفیر نے کہا کہ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمنائیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ بابر اعظم، ہم آپ پر اعتماد کر رہے ہیں، ورلڈ کپ گھر لے آئیں، پاکستان زندہ باد۔

دوسری جانب برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 30 سال بعد کرکٹ کی 2 بہترین ٹیموں کے درمیان فائنل، میرا دل انگلینڈ کے ساتھ ہے لیکن اگر پاکستان نے وہی کیا جو انہوں نے 1992 میں کیا تھا تو مجھے دل دل گانا پڑ سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024