• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ فائنل: فاتح ٹیم کو 35 کروڑ روپے سے زائد انعامی رقم ملے گی

شائع November 13, 2022
ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج ٹرافی کے لیے مدمقابل ہوں گی — فوٹو بشکریہ آئی سی سی
ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج ٹرافی کے لیے مدمقابل ہوں گی — فوٹو بشکریہ آئی سی سی

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی جس کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گزشتہ ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 1992 کی تاریخ دہرانے کیلئے تیار

آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ 2022 میں جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ دوسرے نمبر میں آنے والی ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

دوسری جانب سُپر 12 مرحلے سے باہر ہونے والی 8 ٹیموں کو فی کس 70، 70 ہزار ڈالر دیے جانے کا اعلان کیا تھا جب کہ سُپر 12 مرحلے میں ہر جیت پر 40 ہزار ڈالر انعام کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں براہ راست پہنچنے والی 8 ٹیموں میں پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ، اور جنوبی افریقہ شامل تھیں۔

مزید پڑھیں: کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر، ورلڈ کپ فائنل میں بارش کے امکانات کم ہوگئے

دیگر چار ٹیموں نے راؤنڈ مرحلہ کھیل کر ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا تھا جن میں سری لنکا، نیدرلینڈز، آئرلینڈ اور زمبابوے شامل تھیں۔

سُپر 12 مرحلے میں شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان، انگلینڈ، بھارت اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق پہلے راؤنڈ میں جیتنے والی ٹیم کو 40 ہزار ڈالر جب کہ پہلے راؤنڈ کے بعد ایونٹ سے باہر ہونے والی 4 ٹیموں کو فی کس 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔

واضح رہے کہ ناک آؤٹ مرحلے میں پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی عمدہ اوپننگ شراکت کی بدولت نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’نروس نہیں پُرجوش ہوں‘، بابر اعظم ٹی 20 ورلڈکپ میں کامیابی کیلئے پُرعزم

ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ، بھارت کو عبرتناک شکست دے کر فائنل میں پہنچا تھا جہاں اس کا مقابلہ آج پاکستان کے ساتھ ہوگا، انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اسٹار بلے باز بابر اعظم کی قیادت میں 1992 کے ورلڈ کپ کی تاریخ دہرانے کا عزم لیے آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں اترے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

آج کے میچ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی جو کہ پاکستانی روپوں میں تقریبا 35 کروڑ روپے سے زائد رقم بنتی ہے جب کہ دوسرے نمبر میں آنے والی ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالر ملیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024