• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

1992 سے 2022 ورلڈ کپ: کیا تاریخ خود کو دہرائے گی؟

شائع November 12, 2022
—فائل فوٹو : اے ایف پی/ڈان آرکائیو
—فائل فوٹو : اے ایف پی/ڈان آرکائیو

پاکستان نے 1992 میں ورلڈ کپ میں آغاز ناقص کارکردگی کے ساتھ کیا تھا لیکن بعد میں ورلڈ کپ جیت کر اپنی پہلی فتح حاصل کی اور اب 3 دہائیوں بعد تاریخ اپنے آپ کو دہراتی نظر آ رہی ہے۔

کل ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان بمقابلہ انگلینڈ کھیلا جائے گا، اس ٹی ٹوئنٹی میں دیکھے گئئے اکثر مناظر ماضی میں بھی دیکھے جا چکے ہیں تو آئیے تصاویر کے ساتھ اس کی یاد تازہ کرتے ہیں۔

پاکستان کا کمزور آغاز اور روایتی حریفوں کے خلاف شکست

1992 اور رواں برس کے ٹورنامنٹ دونوں میں پاکستان کا آغاز کمزور رہا، 1992 میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 10 وکٹوں سے شکست کے ساتھ آغاز کیا اور کچھ روز بعد بھارت کے خلاف 43 رنز سے ہار گئی۔

—فائل فوٹو : ڈان آرکائیو
—فائل فوٹو : ڈان آرکائیو

رواں برس بھی گرین شرٹس کو سنسنی خیز میچ میں بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

—فائل فوٹو : اے ایف پی
—فائل فوٹو : اے ایف پی

بارش کا عمل دخل

1992 میں ٹورنامنٹ میں پاکستان کے تیسرے میچ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے میچ کے دوران بارش ہوگئی اور نتیجہ ان کے حق میں آگیا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا، یوں پاکستان پوائنٹس ٹیبل میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

—فائل فوٹو : ڈان آرکائیو
—فائل فوٹو : ڈان آرکائیو

رواں برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اگرچہ پاکستان کے میچوں میں بارش کا براہ راست کوئی کردار ادا نہیں رہا لیکن بارش نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹیم کو آخری پوزیشن سے اوپر کر دیا کیونکہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان میچ کے دوران بارش ہوگئی تھی اور میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

—فائل فوٹو : ڈان آرکائیو
—فائل فوٹو : ڈان آرکائیو

نیوزی لینڈ کے ساتھ سیمی فائنل

1992 میں عمران خان کے ’کارنر ٹائیگرز‘ نے کیویز کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، انضمام الحق نے آؤٹ آف فارم ہونے کے باوجود 37 گیندوں پر 60 رنز بنا کر ٹیم کو فائنل تک پہنچایا۔

—فائل فوٹو : ڈان آرکائیو
—فائل فوٹو : ڈان آرکائیو

حالیہ ٹی 20 میں پاکستان نے ایک بار پھر نیوزی لینڈ کو شکست دی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حارث کے 26 گیندوں پر 30 رنز نے اہم فتح حاصل کرنے میں مدد کی۔

—فائل فوٹو : اے ایف پی
—فائل فوٹو : اے ایف پی

باؤلرز کی اہمیت

دونوں ورلڈ کپس میں فائنل تک پاکستان کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے پیسر اور لیگ اسپنر تھے۔

—فائل فوٹو : ڈان آرکائیو
—فائل فوٹو : ڈان آرکائیو

1992 میں یہ کارنامہ وسیم اکرم اور مشتاق احمد نے سرانجام دیا اور رواں برس شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کا جادو چلا۔

—فائل فوٹو : اے ایف پی
—فائل فوٹو : اے ایف پی

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ فائنل

1992 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوا اور قومی ٹیم نے تاریخ رقم کر کے دکھائی۔

—فائل فوٹو : ڈان آرکائیو
—فائل فوٹو : ڈان آرکائیو

—فائل فوٹو : ڈان آرکائیو
—فائل فوٹو : ڈان آرکائیو

30 برس بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں کل دوبارہ پاکستان اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے، کیا کل ایک بار پھرتاریخ اپنے آپ کو دہرائے گی؟

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024