عمران خان کو کوئی شوق نہیں کہ ان کی پسند کا آرمی چیف لگے، اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کو کوئی شوق نہیں کہ ان کی کوئی پسند کا آرمی چیف لگے، جو میرٹ پر ہے اسے آرمی چیف لگا دیا جائے۔
اسد عمرنے جھنگ میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہ عمران خان نے کسی ادارے سے غلط کام نہیں کروایا۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ آج لانگ مارچ کا آغاز سلطان باہو کے دربار سے ہوا ہے، ملک میں کہیں بھی آئین اور قانون نظر نہیں آرہا، عمران خان کی کال جس دن عوام باہر نکلی اسی دن نظر آگیا تھا کہ پاکستان پچھلے پچھتر سال والا پاکستان نہیں رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ پاکستان نہیں رہے گا جہاں پاکستان کی عوام کے فیصلے بند کمروں کے اندر، ضمیروں کی منڈی لگا کر طاقت کا لین دین کرکے کیے جائیں گے یا لندن میں امریکا میں کیے جائیں گے بلکہ پاکستان کے فیصلے ملک میں ہی ہوں گے۔