• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'انگلینڈ کی ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی'

شائع November 11, 2022
انگلینڈ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی — فائل فوٹو: انگلینڈ کرکٹ بورڈ
انگلینڈ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی — فائل فوٹو: انگلینڈ کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عہدیدارنے کہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ تین ٹسیٹ میچوں کی سیریز کے لیے شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ انگلینڈ کی ٹیم شیڈول کے مطابق اگلے ماہ پاکستان آئے گی۔

رواں برس ستمبر اور اکتوبر کے درمیان انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف لاہور اور کراچی میں 7 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے جو پاکستان کو بین الاقوامی کرکٹ کے لیے محفوظ مقام کے طور پر فروغ دینے میں کامیاب دورہ تھا۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کا اگلے سال دورہ پاکستان، دو اضافی ٹی 20 میچز کھیلنے کا اعلان

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر پنجاب کے ضلع وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا جارہا تھا۔

عمران خان پر حملے کے بعد پی ٹی آئی نے اپنا لانگ مارچ مؤخر کردیا تھا مگر گزشتہ روز پھر سے مارچ کا آغاز کردیا گیا ہے، جس کا ہدف اسلام آباد ہے جہاں یکم دسمبر کو راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ شیڈول ہے جبکہ دوسرا اور تیسرا ٹیسٹ میچ بالترتیب ملتان اور کراچی میں 9 اور 17 دسمبر کو شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے دورہ پاکستان کیلئے 19 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

ذرائع کے مطابق پی سی بی، انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ پاکستان میں ہونے والی تمام پیش رفت سے متعلق آپس میں رابطے میں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024