• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

فیس بک کمپنی ’میٹا‘ کا 11 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

شائع November 9, 2022
میٹا کمپنی نے 11 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا —فائل فوٹو: رائٹرز
میٹا کمپنی نے 11 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا —فائل فوٹو: رائٹرز

میٹا پلیٹ فارم نے کہا ہے کہ کمپنی کے 11 ہزار سے زائد ( 13 فیصد) ملازمین کو برطرف کیا جائے گا جو کہ رواں سال کمپنی سے نکالے جانے والے ملازمین کی سب سے بڑی تعداد ہوگی کیونکہ فیس بک کمپنی کو کمزور اشتہاری مارکیٹ میں رہتے ہوئے میٹاورس ٹیکنالوجی پر زور دینے کی وجہ سے بڑھتے ہوئے اخراجات کا سامنا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق میٹا کمپنی کی 18 سالہ تاریخ میں پہلی بار بڑے پیمانے پر برطرفیاں ٹوئٹر اور مائیکرو سافٹ سمیت دیگر اہم کمپنیوں سے ملازمین کی برطرفیوں کا ایک تسلسل ہے جہاں ہزاروں افراد کو ان کی ملازمت سے نکال دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کمپنی کے نام تبدیل ہونے کے بعد واٹس ایپ میں بھی تبدیلی کردی گئی

رپورٹ کے مطابق جہاں عالمی وبا کورونا کے بعد ٹیکنالاجی کمپنیوں کو بڑے پیمانے پر وسعت ملی تھی وہاں اب دہائیوں بعد ہونے والی مہنگائی اور تیزی سے بڑھتے ہوئے شرح سود کے باعث ان کمپنیوں کو رواں سال مشکلات کا سامنا ہے۔

میٹا کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو افسر مارک زکربرگ نے ملازمین کے نام ایک پیغام میں کہا کہ ’نہ صرف آن لائن تجارت پہلے کے رجحانات پر واپس آ گئی ہے، بلکہ معاشی بدحالی، مسابقت میں اضافہ اور اشتہارات کے نقصان نے ہماری آمدنی توقع سے زیادہ کم کر دی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: فیس بک پر ’پرتشدد پیغامات‘ کی اجازت دینے پر روس میں ’میٹا‘ کے خلاف تحقیقات کا آغاز

رپورٹ کے مطابق میٹا کمپنی صوابدیدی اخراجات کو کم کرنے اور پہلی سہ ماہی تک اپنی بھرتیوں کے عمل کو روکنے کی مدت کو بڑھانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے، لیکن کمپنی نے متاثرہ علاقوں یا اقدام سے متوقع لاگت کی بچت کی وضاحت نہیں کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میٹا کمپنی کو توقع ہے کہ 2023 میں اخراجات کا حدف زیادہ سے زیادہ ایک سو ارب ڈالر تک ہوگا جبکہ گزشتہ برس اخراجات ایک سو ارب ڈالر سے بھی زائد تھے جہاں سب سے زیادہ وسائل آرٹیفیشل انٹیلی جنس، اشتہارات، کاروباری پلیٹ فارمز اور میٹاورس پر خرچ ہوئے تھے۔

’مہنگی میٹاورس‘

ہارگریویس لینس ڈاؤن کے تجزیہ کار سوفی لندیاتس نے کہا کہ مارکیٹ سکون کی سانس لے رہی ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ میٹا کی انتظامیہ یا مارک زکربرگ کسی مشورے پر سوچ رہے ہیں جہاں ان کو کو بڑھتے ہوئے اخراجات کے بل سے کچھ چیزیں کم کرنے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ’میٹا، میٹا میٹس، می‘: مارک زکربرگ نے فیس بک اقدار کو اپ ڈیٹ کردیا

انہوں نے کہا کہ یہ قطعی نہیں ہے کہ آپ ایک ہی وقت میں کوشش کرکے کارکردگی میں اضافہ کریں گے اور اسی وقت میں ایک اہم چیز اور میٹاورس کی طرح کسی کمزور چیز کو بھی ساتھ لے چلیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ میٹا برطرف ملازمین کو معاوضے کے پیکج میں ہر سال سروس کے لیے 16 ہفتوں کی بنیادی تنخواہ اور دو اضافی ہفتوں کی قیمت اور ساتھ ہی تمام بقیہ ادائیگی بھی ادا کرے گی۔

میٹا کے مطابق برطرف ملازمین کو ان کے حصص بھی ملیں گے جو 15 نومبر کو صحت کی دیکھ بھال کے طور پر چھ ماہ کے لیے مقرر کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’میٹا فیس بک‘ نے پہلی ورچوئل ریئلٹی سوشل ایپ متعارف کرادی

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے برطرفیوں کے لیے درست اخراجات ظاہر نہیں کیے لیکن کہا کہ یہ اعداد و شمار پہلے اعلان کردہ 2022 کے اخراجات کے آؤٹ لک 85 ارب ڈالر اور87 ارب ڈالر کے درمیان ہیں.

واضح رہے کہ ستمبر کے آخر تک میٹا کمپنی میں 87 ہزار 314 ملازمین تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024