سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی عمران خان سے ملاقات
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی سربراہی میں وفد نے سابق وزیراعطم اور چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے ان کی عیادت کی۔
وفد نے چیئرمین تحریک انصاف سمیت حملے میں زخمی ہونے والے کارکنان کی جلد و مکمل شفایابی کے لیے دعا کی، وفد نے سابق وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
پی ٹی آئی آفشیل پیج پر شیئر ٹوئٹ کے مطابق وفد نے ذمہ داروں کے تعین اور محاسبے کے لیے عمران خان کے مؤقف کی روشنی میں اعلیٰ سطح کی تحقیقات کی ضرورت پر زوردیا۔