عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے، وزیراعظم کا چیف جسٹس کو خط
وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھا ہے اور استدعا کی ہے کہ عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کے حقائق جاننے کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تمام دستیاب جج صاحبان پر مشتمل کمیشن بنایا جائے، جو 5 سوالات پر خاص طور پر غور کرسکتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کارواں کی حفاظت کی ذمہ داری کون سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تھی، کیا مروجہ حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز لاگو کیے گئے اور کیا ان پر عمل کیا گیا۔
سوالات دہراتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ حادثے کے اپنے حقائق کیا ہیں، ایک سے زیادہ شوٹرز کی موجودگی کی اطلاع، جوابی فائرنگ، مجموعی طور پر نشانہ بننے والوں کی تعداد، ان کے زخموں کی نوعیت سے متعلق حقائق کیا ہیں۔