• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

عمرے کی تصویر شیئر کرتی ہوں تو لوگ لکھتے ہیں عمران ہاشمی یاد نہیں آ رہے؟ حمیمہ ملک

شائع November 8, 2022
اداکارہ کے مطابق انہیں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق انہیں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ حمیمہ ملک نے شکوہ کیا ہے کہ پاکستان کے لوگ آج بھی ان کا عمران ہاشمی کے ساتھ کام نہیں بھولے اور اب تک انہیں ان سے متعلق طعنے دیے جاتے ہیں، یہاں تک کہ جب انہوں نے عمرہ ادائیگی کی تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے کمنٹس کرکے پوچھا کہ عمران ہاشمی یاد نہیں آ رہے؟

حمیمہ ملک نے ماضی میں 2014 میں بولی وڈ فلم ’نٹور لال‘ میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا تھا، جس میں انہوں نے اداکار کے ساتھ بار میں ڈانس بھی کیا تھا۔

حمیمہ ملک ماضی میں بھی عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کے معاملے پر کھل کر بات کر چکی ہیں اور بتاچکی ہیں کہ انہیں بولی وڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں ہے بلکہ انہوں نے ان کے ساتھ کام کو انجوائے کیا تھا۔

ماضی میں یہ بھی بتا چکی ہیں کہ ان کا بولی وڈ فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ ایسا کوئی بولڈ یا رومانوی سین نہیں تھا، جس وجہ سے انہیں شرمندگی ہو اور اب انہوں نے ایک بار پھر ان سے متعلق بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران ہاشمی کے ساتھ ’بار ڈانسر‘ کا کردار کرکے مزہ آیا، حمیمہ ملک

حمیمہ ملک نے بھارتی میزبان شہریار فریدون سے انسٹاگرام کی لائیو چیٹ پر بات کرتےہوئے کہا کہ پاکستانی لوگ اب بھی انہیں عمران ہاشمی سے متعلق طعنے دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر شرمندہ نہیں ہیں، کیوں کہ انہوں نے ایسا غلط کام کیا ہی نہیں۔

حمیمہ ملک کا کہنا تھا کہ اداکار کوئی سرحد نہیں ہوتی، وہ کوئی بھی کام کر سکتا ہے اور دوسرا یہ کہ جب انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا، اس وقت وہ کم عمر تھیں، انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ پاکستانی عوام کو ان کے کام پر غصہ آئے گا۔

انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر قوم سے ایک بار پھر معافی بھی مانگی۔

انہوں نے سوال کیا کہ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے کہ جب وہ عمرے کی ادائیگی کی تصاویر شیئر کرتی ہیں تو ان کے نیچے کمنٹس لکھے جاتے ہیں اور ان سے پوچھا جاتا ہے کہ وہ عمران ہاشمی کو بھول گئیں؟ یا عمران ہاشمی یاد نہیں آ رہے؟

ان کےمطابق پاکستانی مسلمانوں نے عمران ہاشمی کے 90 فیصد معاف کروا دیے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بولی وڈ اداکار نے کوئی گناہ کیے ہوں گے تو مسلمانوں نے عمران ہاشمی کو برا بھلا کہ کہ کر اس کے گناہ بھی دھو دیے۔

اداکارہ نے طویل انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ انہوں نے 14 سال کی عمر میں کام کرنا شروع کیا، جس وجہ سے وہ میٹرک تک بھی تعلیم حاصل نہیں کر پائیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی مدد آپ کی تحت لکھنا، پڑھنا اور بولنا سیکھا اور کم عمری میں ہی کام کرنا شروع ہوگئیں، جس وجہ سے ان میں خود اعتمادی آئی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی فیروز خان ان کی جان ہیں، اگر وہ دل ہیں تو فیروز ان کی دھڑکن اور اگر وہ زمین ہیں تو بھائی ان کے آسمان ہیں۔

حمیمہ ملک نے بتایا کہ وہ اپنے 6 بہن و بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں، ان کے دو سال بعد فیروز خان کی پیدائش ہوئی اور پھر ان کی بہن دعا ملک پیدا ہوئیں، جس کے بعد ان کے مزید تین بہن و بھائی بھی ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024