اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کے دوران سڑکیں بلاک، ٹریفک کی روانی متاثر
سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر حملے کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاجاً اسلام آباد کے قریب سڑکیں بلاک کر دی ہیں جس کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور اسکول بھی مجبوراً بند کردیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے پولیس اہلکار یاور علی نے بتایا کہ ’لوگوں کو کام پر جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لوگ گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں، ہمیں یہ اطلاعات بھی ملی ہیں کہ مظاہرین نے ایمبولینسوں کو گزرنے نہیں دیا‘۔