• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے سڑکیں بلاک کرنے کے بعد نیم فوجی دستے تعینات

شائع November 8, 2022
نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کے بعد سڑک ٹریفک کی آمد ر رفت کے لیے کھول دیا گیا—فوٹو: ڈان نیوز
نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کے بعد سڑک ٹریفک کی آمد ر رفت کے لیے کھول دیا گیا—فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں نے دو موٹر وے بند کردیں ۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی جانب جانے والی سڑک بھی کارکنوں کی جانب بند کردی گئی، بعد ازاں نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کے بعد سڑک کو ٹریفک کی آمد و ررفت کے لیے کھول دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج، سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا

اسلام آباد پولیس کے حکام نے ڈان کو بتایا کہ انہوں نے انتظامیہ سے وزیر داخلہ سے رابطہ کرنے کی درخواست کی ہے اور صوبائی حکومت کو آئین کے آرٹیکل 3 اور 4 کے تحت ایئرپورٹ کی جانب جانے والی سڑک اور موٹر وے کو کھولنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جن مظاہرین نے موٹر وے اور سڑک بند کی ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

اس سے قبل مظاہرین کی جانب ایئرپورٹ روڈ اور موٹر وے بند کرنے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد رینجرز، ایف سی اور اسلام آباد پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، لاہور کے ہوٹل میں مقیم ’پارٹی غداروں‘ کا گھیراؤ

انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں علاقے پنجاب کی حدود میں آتے ہیں، موٹروے سے اسلام آباد جانے والے داخلی راستے پر پولیس بھی تعینات کی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ نیم فوجی دستے سری نگر ہائی وے کے کنارے اسلام آباد راولپنڈی انٹرچینج سے ایئرپورٹ تک گشت کررہے ہیں جبکہ اہلکار اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ احتجاجی مظاہرین موٹر سائیکل سواروں کے لیے سڑکیں بند کرنے کی کوشش نہ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024