عمران خان کے صحت یاب ہونے تک شاہ محمود قریشی مارچ کی قیادت کریں گے
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جیسے ہی عمران خان چلنے پھرنے کے قابل ہوں گے، وہ منگل کے روز وزیر آباد سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے فیصل آباد کے کلاک ٹاور چوک پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے انہیں اپنی جگہ مارچ کی قیادت کرنے کا کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیصل آباد اور پورے ملک کے عوام کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان استعفیٰ دیں جب کہ وہ وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے حملے کے اصل منصوبہ ساز ہیں۔