• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شامی حکومت کا راکٹ حملہ، 9 افراد ہلاک

شائع November 7, 2022
ادلب کی آبادی قریباً 30 لاکھ ہے جن میں سے آدھی آبادی  بے گھر ہوچکی ہے—فائل فوٹو: رائٹرز
ادلب کی آبادی قریباً 30 لاکھ ہے جن میں سے آدھی آبادی بے گھر ہوچکی ہے—فائل فوٹو: رائٹرز

شامی حکومت کے راکٹ فائر کے نتیجے میں ملک کے باغیوں کے زیر قبضہ آخری بڑے علاقے میں ملک کے بے گھر ہونے والے افراد کے عارضی کیمپوں میں 3 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں موجود سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ مرنے والے 7 شہریوں میں 3 بچے اور 2 نامعلوم افراد شامل ہیں۔

اس سے قبل سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے مرنے والوں کی تعداد 2 نوجوانوں سمیت 6 بتائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شام: راکٹ حملے میں بارہ افراد ہلاک

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے شمال مغرب میں ادلب شہر کے کئی علاقوں میں 30 سے زیادہ راکٹ دھماکوں سے مزید 75 افراد زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے نمائندے نے جائے وقوع پر تباہ شدہ اور جلے ہوئے خیمے، خون کے دھبے اور راکٹ کا ملبہ دیکھا۔

کیمپ کے ایک رہائشی ابو حامد نے کہا کہ ہم آج صبح بیدار ہوئے اور کام پر جانے کے لیے تیار ہو رہے تھے کہ ہمیں راکٹ حملوں کی آوازیں سنائی دیں جس سے بچے ڈر خوفزہ ہو کر چیخنے لگے۔

مزید پڑھیں: شام: حلب میں راکٹ حملے سے 18 افراد ہلاک

صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف جن علاقوں میں مسلح صوبہ ادلب کا بڑا حصہ، اس سے ملحقہ علاقہ حلب، حما اور لطاکیہ صوبوں کے کچھ حصے شامل ہیں۔

ادلب کی آبادی قریباً 30 لاکھ ہے جن میں سے آدھی آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔

وہ 2011 سے شام میں جاری جنگ سے اندرون اور بیرون ملک بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد میں شامل ہیں جب کہ تقریباً 5 لاکھ لوگ مارے جا چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024