عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
وزیر آباد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو لاہور کے شوکت خانم ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد عمران خان زمان پارک روانہ ہوگئے جہاں وہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق کچھ روز آرام کریں گے۔