• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ورلڈ کپ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے پر صدر، وزیر اعظم کی ٹیم کو مبارکباد

شائع November 6, 2022
— فائل فوٹو: پی آئی ڈی
— فائل فوٹو: پی آئی ڈی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جس کے بعد صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے 11 بالز قبل حاصل کرلیا اور قومی ٹیم گروپ 2 کے فائنل ٹو میں بھارت کے ساتھ شامل ہوگئی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'بہت اعلی! غیرمعمولی باصلاحیت، خوش قسمت پاکستانی، اللہ کا شکر ہم سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کی زبردست باؤلنگ، آپ پاکستان کا اثاثہ ہیں، اللہ جانتا ہے کہ ہمیں بےچینی کے حالات میں اس خوشخبری کی اشد ضرورت تھی، گرین شرٹس کو سیمی فائنل کے لیے نیک خواہشات، ان شا اللہ ہم جیتیں گے۔'

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے وزیر اعظم شہباز شریف کی پرانی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’کہا تھا نا! ٹیم کی واپسی ہوگی'

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان، بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اس پر شہباز شریف نے مسلم (ن) کے آفیشل پیج کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنی دل کی گہرائیوں سے یقین رکھتا ہوں کہ ٹیم دوبارہ اپنی بہترین پرفارمنس دے گی اورپاکستان صرف کرکٹ میں ہی نہیں بلکہ ہر میدان میں واپس کامیابیاں حاصل کریں گے۔‘

گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ ’آپ نے ہمیں شکست دی، ہم مزید طاقت سے واپس آئے، آپ نے کہا ہم نہیں کر سکتے لیکن ہم اس طرح کر سکتے ہیں جیسا کسی اور نہیں کیا، آپ نے ہمیں نیچے کیا مگر ہم شیروں کی طرح گرجتے ہیں، یہی ہے پاکستان کرکٹ۔'

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیکریٹری جنرل اسد عمر نے بھی قومی ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

کرکٹر حسن علی نے شاہین شاہ اور محمد حارث کی کارکردگی کی تعریف کی۔

اداکارہ اشنا شاہ نے 1992 کے ورلڈ کپ کو یاد کرتے ہوئے اس سال تاریخ دہرانے کی دعا کی۔

ایک ٹوئٹر صارف کو یقین نہ آیا کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

ٹوئٹر صارفین اور کرکٹ شائقین نے قومی ٹیم کی بڑی کامیابی پر میمز کے ذریعے مزاحیہ انداز میں جشن منایا۔

فلم 'ہے بے بی' کے گانے ’مست قلندر‘ میں شاہ رخ خان کی شاندار انٹری کو بھی پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ مشابہت دی گئی۔

خیال رہے کہ 28 اکتوبر کو ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی زمبابوے کے ہاتھوں شکست کے بعد زمبابوے کے صدر ایمرسن ڈیمبڈزو مننگواگا نے اپنی ٹیم کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو پیغام دیا ہے کہ اگلی بار اصلی مسٹر بین کو زمبابوے بھیجیے گا۔

زمبابوین صدر کا یہ انداز پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی ہرگز پسند نہ آیا اور انہوں نے صدر ایمرسن کو اس کا بھرپور جواب دیا تھا۔

شہباز شریف نے انہیں بھرپور جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ 'ہمارے پاس حقیقی مسٹر بین نہیں ہے لیکن ہمارے پاس حقیقی کرکٹ اسپیرٹ ہے ، اور ہم پاکستانیوں کی ایک دلچسپ عادت ہے کہ ہم پلٹ کر جواب دیتے ہیں۔'

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024