• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

روس: نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک

شائع November 6, 2022 اپ ڈیٹ December 24, 2022
حکام کے مطابق ایک شہری کی جانب سے فائر کے بعد آگ لگی—فوٹو: رائٹرز
حکام کے مطابق ایک شہری کی جانب سے فائر کے بعد آگ لگی—فوٹو: رائٹرز

روس کے شہر کوسٹروما میں پرہجوم نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز نے ٹاس کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آتشزدگی پولیگون میں بار، ریسٹورنٹ اور ڈانس فلور کے ساتھ قائم تفریحی مقام پر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: روس: وائرس سے متاثرہ مریضوں کے ہسپتال میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آتشزدگی ایک شہری کی جانب سے سیلنگ پر آتشیں بندوق سے فائر کے بعد ہوئی۔

ماسکو سے 300 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع کوسٹروما میں جائے وقوع پر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ کمرے میں بہت تیزی سے دھواں بھر گیا اور وہاں باہر نکلنے کا راستہ ڈھونڈنے میں دشواری پیش آئی اور اس دوران افراتفری مچ گئی۔

سوشل میڈیا میں آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ چیخ رہے ہیں جبکہ دھواں ہر طرف پھیلا ہوا ہے۔

ریسکیو کا کہنا تھا کہ عمارت سے 250 افراد کو باہر نکال لیا گیا۔

ایک اور عینی شاہد کا کہنا تھا کہ شعلے خوف ناک تھے اور ایک ساتھ کئی اطراف سے بلند ہو رہے تھے۔

تفتیشی اہلکاروں کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش ک رہے ہیں اور عمارت کی چھت گر رہی ہے۔

ریسکیو کے مطابق آگ 3 ہزار 500 مربع میٹر پر پھیلی ہوئی تھی اور اس پر قابو پانے میں 5 گھنٹے لگے۔

تفتیش کاروں نے بتایا کہ واقعے کے حوالے سے 23 سالہ نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب پروسیکیوٹرز نے بھی اس کی وجوہات کے تعین کے لیے تفتیش شروع کردی ہے اور اس سے پہلے اندر موجود تمام افراد کو نکال لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: روس: کریمیا کے کیرچ پُل پر آئل ٹینکر میں خوفناک آتشزدگی

رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے پیر کو یوم سوگ قرار دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ 2009 میں بھی روس کے شہر پیرم میں لیم ہارس نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 156 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مذکورہ واقعے کے بعد روس میں فائر سیفٹی کے حوالے سے سخت قوانین کا مطالبے پر زور دیا گیا تھا کیونکہ ملک میں مستقل بنیادروں پر آتشزدگی کے خونی واقعات رونما ہورہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024