• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

جماعت اسلامی کے سینیٹر کا ’جوائے لینڈ‘ کی نمائش روکنے کا مطالبہ

شائع November 5, 2022
جوائے لینڈ کو رواں ماہ 18 نومبر کو پاکستان میں ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
جوائے لینڈ کو رواں ماہ 18 نومبر کو پاکستان میں ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

جماعت اسلامی (جے آئی) کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے جلد ریلیز ہونے والی فلم ’جوائے لینڈ‘ کو پاکستانی معاشرتی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس کی نمائش روکنے کا مطالبہ کردیا۔

’جوائے لینڈ‘ کو پاکستان بھر میں رواں ماہ 18 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا، فلم کی کہانی ایک نوجوان اور ٹرانس جینڈر کے گرد گھومتی ہے جو کہ ڈانس کلب میں ملازمت کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

اسی فلم کو کانز فلم فیسٹیول میں ’کانز: کوئیر پام‘ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جو کہ خصوصی طور پر ہم جنس پرست یا پھر مخنث افراد کی کہانیوں پر مبنی فلموں کو دیا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں حال ہی میں فلم کے اداکار علی جونیجو کو ساؤ پولو فلم فیسٹیول میں بھی بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

سینیٹر مشتاق احمد نے ’جوائے لینڈ‘ کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب کہ حال ہی میں فلم کا ٹریلر بھی جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’جوائے لینڈ‘ کا ٹریلر ریلیز

جماعت اسلامی کے سینیٹر نے اپنی ٹوئٹ میں ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فلم میں ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے اور ایسی فلموں کے ذریعے پاکستان کے معاشرتی اقدار پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کی جا چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پہلے وزارت اطلاعات و نشریات سے تحریری طور پر فلم کی نمائش کے حوالے سے معلومات حاصل کی اور انہیں بتایا گیا کہ فلم کو پاکستان بھر میں ریلیز کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد خان کے مطابق انہیں بتایا گیا کہ فلم سینسر بورڈ کو ’جوائے لینڈ‘ میں کوئی متنازع بات نہیں نظر آئی۔

مزید پڑھیں: ایوارڈ یافتہ فلم ’جوائے لینڈ‘ نومبر میں ریلیز کرنے کا اعلان

سینیٹر کا کہنا تھا کہ ’جوائے لینڈ‘ فلم شادی اور نکاح کے ادارے کے خلاف ہے، اس میں ہم جنس پرستی کو دکھایا گیا ہے، جس کا ثبوت فلم کو کانز فیسٹیول میں ملنے والا ’کوئیر پام ایوارڈ‘ بھی ہے۔

انہوں نے فلم کو پاکستانی معاشرتی اقدار پر حملہ اور ان کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ وہ ’جوائے لینڈ‘ پر پابندی لگوانے کے خلاف مہم چلائیں گے۔

ہدایت کار صائم صادق کی اس فلم کی کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، ثروت گیلانی، علینا خان، سہیل سمیر، سلمان پیر، ثانیہ سعید، کنول کھوسٹ، زویا احسن، ثنا جعفری اور قاسم عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024