ضروری نہیں ادارے کا ہر فرد محبت اور احترام کا مستحق ہو، اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ قوم کے تحفظ کے لیے قربانیوں پر ادارہ محبت اور احترام کا مستحق ہے، ضروری نہیں کہ ادارے کا ہر فرد اس کا مستحق ہو‘۔
اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’افراد پر تنقید کو ادارے پر تنقید کے مترادف قرار دینے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں، قوم کے تحفظ کے لیے دی گئی قربانیوں پر ادارہ محبت اور احترام کا مستحق ہے، ضروری نہیں کہ ادارے کا ہر فرد اس محبت اور احترام کا مستحق ہو‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ اگر آئی ایس پی آر یہ سننا چاہے کہ شہدا اور ادارے کی تذلیل کیسے ہوتی ہے تو انہیں موجودہ وزیر دفاع کی جانب سے قومی اسمبلی میں کی گئی مشہور تقریر سن لینی چاہیے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ادارے نے قوم کی ہڈیوں سے گوشت تک نوچ لیا ہے‘۔