• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستان ویمن ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار 300 سے زائد رنز بنا ڈالے، آئرلینڈ کو 128 رنز سے شکست

شائع November 5, 2022
سدرا امین— فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر
سدرا امین— فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر
— فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر
— فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ون ڈے میچ میں سدرا امین کے شاندار 176 رنز اور منیبہ علی کے 107 رنز کی بدولت تاریخ میں پہلی بار 300 سے زائد رنز اسکور کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 335 رنز بنا ڈالے اور آئرلینڈ ویمن ٹیم کو 128 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ ویمن ٹیم 50 ویں اوور میں 207 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ان کی کپتان لورا نے 69 رنز بنائے۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو سود مند ثابت ہوا۔

آئی سی سی ویمن چیمپیئنز ٹرافی میں شامل کھیلی جانے والی سیریز میں پاکستان کی جانب سے سدرا امین اور منیبہ علی نے پہلی وکٹ کے درمیان ریکارڈ 221 رنز کی شراکت قائم کی۔

سدرا امین نے شاندار اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 151 گیندوں پر 20 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 176 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں، انہیں اس کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سدر امین نے پاکستان ویمن ٹیم کی جانب سے جویریہ خان کے2015 میں سری لنکا کے خلاف بنائے گئے 133 رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، اسی کے ساتھ وہ دنیا بھر میں انفرادی طور پر زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں بھی پانچویں نمبر پر آ گئی ہیں۔

منیبہ علی نے 108 گیندوں پر اپنی پہلی سینچری اسکور کی، وہ ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے سینچری بنانے والی چوتھی کھلاڑی ہیں۔

ہدف کے تعاقب میں آئرش ویمن ٹیم شروع سے مشکلات کا شکار رہی، اور وقفے قفے سے وکٹیں گرتی رہیں، ان کی جانب سے کپتان لورا 69 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ اورلا 29، راچیل 22 اور میری 19 رنز بنا سکیں۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 34 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے علاوہ نشریٰ سندھواور فاطمہ ثنا نے 2، 2 ، کائنات امتیاز اور عالیہ ریاض نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024