• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

تنازعات کے دوران فیروز خان نے گلوکاری شروع کردی، پہلا گانا ریلیز

شائع November 4, 2022
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سابق اہلیہ علیزے فاطمہ سلطان پر تشدد کے الزامات کے تنازعات کے دوران اداکار فیروز خان نے خاموش بیٹھنے کے بجائے نیا کام شروع کردیا اور انہوں نے ’ریپر‘ گلوکاری کو شیئر کرتے ہوئے گانا ریلیز کردیا۔

فیروز خان اور ان کی سابق اہلیہ علیزے فاطمہ سلطان کے درمیان ستمبر میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی، ان کے دو بچے ہیں۔

طلاق کے بعد فیروز خان نے بچوں کی حوالگی جب کہ ان کی سابق اہلیہ نے بچوں کے اخراجات کا کیس دائر کیا تھا اور ان کے دونوں کیسز کراچی کی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان ’ریپ‘ گلوکاری کرنے کو تیار

دونوں کیسز کے دوران علیزے فاطمہ سلطان نے اکتوبر کے آخر میں ہونے والی سماعت کے دوران خود پر فیروز خان کے تشدد کی تصاویر اور میڈیکل رپورٹ سمیت پولیس رپورٹ بھی جمع کروائی تھی، جس کے بعد ان کی تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

علیزے فاطمہ سلطان پر تشدد کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد عام لوگوں سمیت شوبز شخصیات نے بھی فیروز خان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

فیروز خان نے سابق اہلیہ پر تشدد کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عدالت میں یہ درخواست بھی دائر کی تھی کہ عدالت میں تشدد کے جھوٹے شواہد پیش کیے گئے۔

فیروز خان نے خود پر سابق بیوی پر تشدد کے الزامات اور تنازعات پر مخالفین کو کرارا جواب دیتے ہوئے خاموش بیٹھنے کے بجائے گلوکاری کا آغاز کردیا اور انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل لاؤنچ کرنے کے بعد اس پر پہلا گانا بھی جاری کردیا۔

فیروز خان نے ’مانگیں سب کی خیریں‘ کے عنوان سے گانا جاری کیا اور اسے چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں افراد نے دیکھ لیا۔

انہوں نے گانے کو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گانے کی شاعری اور کمپوزنگ احمد مرتضیٰ نے ترتیب دی ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر بھی اس حوالے سے پوسٹس شیئر کیں، جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فیروز خان کی جانب سے تنازعات کے دوران گانے کو جاری کرنے پر ان کی بہن اداکارہ حمیمہ ملک نے بھی ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024