• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

آئرلینڈ کو شکست دے کر نیوزی لینڈ کی سیمی فائنل میں رسائی

شائع November 4, 2022
میچ کے اختتام پر آئرلینڈ کے بلے باز نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں سے مصافحہ کررہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
میچ کے اختتام پر آئرلینڈ کے بلے باز نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں سے مصافحہ کررہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ٹی20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے کپتان کین ولیمسن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہو سکا۔

اوپنر فن ایلن اور ڈیون کونوے نے ٹیم کو پاور پلے میں 52 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اسی اسکور پر ایلن کی 18 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

کپتان کین ولیمسن نے کونوے کی مدد سے اسکور کو 96 تک پہنچایا، کونوے پوری اننگز میں جدوجہد کرتے نظر آئے اور بالآخر 33 گیندوں پر 28 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

ولیمسن نے عمدہ نصف سنچری اسکور کی اور گلین فلپس کے 17 اور ڈیرل مچل کے 31 رنز کی بدولت اپنی ٹیم کو اچھے مجموعے تک رسائی دلائی۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے، آئرلینڈ کے جوش لٹل نے تین جبکہ گیرتھ ڈیلنی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کے اوپنرز پال اسٹرلنگ اور کپتان اینڈی بلبرنی نے ٹیم کو 8 اوورز میں 68 رنز کا آغاز فراہم کر کے میچ دلچسپ بنا دیا۔

تاہم اس مرحلے پر دونوں کھلاڑی ایک اوور کے فرق سے بالترتیب 37 اور 37 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

یکے بعد دیگرے دو نقصانات کے بعد آئرلینڈ کی بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی اور وقفے وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی۔

آئرلینڈ کی مقررہ اوورز میں 150 رنز بنا سکی، لورکان ٹکر نے 13، گیرتھ ڈیلنی نے 10 اور جیارج ڈوکریل نے 23 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ نے 35 رنز سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگیوسن نے تین جبکہ مچل سینٹنر، ٹم ساؤدھی اور اش سودھی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

کپتان کین ولیمسن کو ان کی عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024