11 نومبر کو اسلام آباد میں تاریخی اجتماع ہونے جا رہا ہے، اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ الحمد اللہ عوام کا جذبہ، تنظیموں اور پارلیمانی ممبران کی تیاری دیکھ کر کوئی شک نہیں کہ 11 نومبر کو اسلام آباد میں تاریخی اجتماع ہونے جا رہا ہے۔
دوسری جانب، پاکستان تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کی اسلام آباد آمد کے بعد کی پوری حکمت عملی تیار کرلی۔
ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زیرِ صدارت اہم ترین اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جہاں لاکھوں لوگوں کے اسلام آباد میں قیام و طعام اور رہائش کا جامع منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔