• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ٹوئٹر پر ماہانہ 8 ڈالر دینے پڑیں گے، ایلون مسک کا دو ٹوک جواب

شائع November 2, 2022
فوٹو: وال اسٹریٹ جرنل
فوٹو: وال اسٹریٹ جرنل

حال ہی میں مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کا کنٹرول سنھبالنے والے ایلون مسک نے ٹوئٹر کے ویریفائڈ اکاؤنٹس سے ماہانہ فیس وصول کرنے پر تنقید کرنے والے افراد کو واضح جواب دیا ہے کہ جنہیں جو کرنا ہے، کرتے رہیں مگر بلیو ٹک والوں کو ماہانہ 8 ڈالر لازمی دینے پڑیں گے۔

ایلون مسک نے 27 اور 28 اکتوبر کی درمیانی شب کو ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالا تھا، انہوں نے اپریل 2022 میں پلیٹ فارم کو 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر کے ویریفائڈ اکاؤنٹس سے ماہانہ فیس وصول کیے جانے کا امکان

ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد جہاں انہوں نے سی ای او کو نوکری سے برطرف کردیا تھا، وہیں انہوں نے دیگر متعدد افراد کو بھی نوکریوں سے برطرف کردیا تھا۔

اعلیٰ عہدیداروں کو نوکریوں سے نکالنے اور ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایلون مسک نے عندیہ دیا تھا کہ بلیو ٹک اکاؤنٹ والوں کو ماہانہ 5 سے 20 ڈالر تک فیس ادا کرنی پڑے گی۔

ماہانہ فیس کی خبریں سامنے آنے کے بعد لوگوں نے ایلون مسک پر خوب تنقید کی تھی لیکن انہوں نے تنقید کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بلیو ٹک والوں کو ہرحال میں فیس ادا کرنی ہوگی۔

ایلون مسک نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کی اور واضح کیا کہ جس کو جو کرنا ہے، کرتا رہے، جنہیں جتنی شکایات کرنی ہیں کرتے رہیں، وہ رونا روتے رہیں لیکن بلیو ٹک والوں کو ماہانہ 8 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 2 ہزار روپے تک فیس ادا کرنی پڑے گی۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ ماہانہ فیس ادا کرنے والوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

ایلون مسک نے یہ بھی بتایا کہ جن بلیو ٹک والے اکاؤنٹس سے ماہانہ فیس وصول کی جائے گی، ان سے مقامی ملک کی کرنسی کے مطابق فیس وصول کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ماہانہ فیس ادا کرنے والے اکاؤنٹس ہولڈرز کو اس کے عوض اچھے فیچرز بھی ملیں گے، جس کے تحت وہ اپنی فیڈ پر اشتہارات کو انتہائی کم دیکھ سکیں گے۔

ایلون مسک کے مطابق ماہانہ فیس کرنے والے اکاؤنٹس کو طویل ویڈیو ٹوئٹ کرنے کے علاوہ انہیں آڈیو کلپس بھی ٹوئٹ کرنے کے فیچر تک رسائی دی جائے گی۔

ان کے مطابق فیس ادا کرنے کے عوض اکاؤنٹس ہولڈرز کو ترجیح دی جائے گی، انہیں جہاں مینشن کیا جائے گا، انہیں بروقت نوٹی فکیشن بھیجا جائے گا جب کہ انہیں پیغامات یا ریپلائیز میں مینشن کیے جانے پر بھی بروقت آگاہی دی جائے گی۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ فیس وصولی کے نظام سے کانٹینٹ کریئیٹرز کو بھی پلیٹ فارم اچھا معاوضہ کرنے کے اہل ہوجائے گا اور ان کے لیے بھی مواقع پیدا ہوں گے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید وضاحت نہیں کی۔

ایلون مسک کی حالیہ ٹوئٹس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ اب ٹوئٹر ہر ویریفائڈ اکاؤنٹ ہولڈر سے ماہانہ 20 کے بجائے 8 ڈالر فیس وصول کرے گا۔

تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ماہانہ فیس برانڈز اور اداروں کے اکاؤنٹس سے زیادہ وصول ی کی جائے گی یا تمام اکاؤنٹس کو یکساں فیس ادا کرنی پڑے گی۔

تاہم ممکنہ طور پر اداروں، برانڈز اور کمپنیز کے اکاؤنٹس کے علاوہ معروف شخصیات سے بھی عام صارفین کے مقابلے زیادہ فیس وصول کی جائے گی لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024