پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مری روڈ سے اسلام آباد میں داخل ہوگا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ مری روڈ کے راستے اسلام آباد میں داخل ہونے کا امکان ہے جب کہ اس سے قبل راولپنڈی میں 2 الگ الگ مقامات پر کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔
سینئر پولیس حکام نے ڈان کو بتایا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے بارے میں کیپیٹل پولیس کی جانب سے حاصل کی گئی تفصیلات سے عندیہ ملتا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکا کی جانب سے اسلام آباد جاتے ہوئے مندرہ اور گوجر خان کے درمیان کیمپ لگائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ ٹی چوک اور بعد میں مریر حسن پہنچے گا، اس کے بعد مری روڈ کی جانب بڑھے گا اور شمس آباد پہنچنے کے بعد وہیں قیام کرے گا، انہوں نے مزید کہا کہ امکان ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان راولپنڈی کے پنجاب ہاؤس میں قیام کریں گے۔
مکمل خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔