• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:33pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:33pm
Live PTI Long March

لانگ مارچ آج گوجرانوالہ سے شروع ہو کر گھکر منڈی پر اختتام پذیر ہوگا

شائع November 2, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم اور پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیرِ قیادت لانگ مارچ کے چھٹے روز کا شیڈول کردیا۔

شیڈول کے مطابق آج پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز گوجرانوالہ میں راولپنڈی بائی پاس سے ہوگا اور گھکر منڈی پر اختتام پذیر ہوگا۔

قبل ازیں اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’لانگ مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے جبکہ 11 نومبر کو لانگ مارچ کا قافلہ اسلام آباد پہنچے گا‘۔

تاہم انہوں نے نئے شیڈول میں لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی، خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ لانگ مارچ 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا جہاں اتحادی حکومت کے خلاف دھرنا اور احتجاج کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 16 مارچ 2025
کارٹون : 15 مارچ 2025