• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’ہواوے نووا‘ کا مڈرینج فون متعارف

شائع November 1, 2022
فون میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے—فوٹو: کمپنی
فون میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے—فوٹو: کمپنی

چینی موبائل کمپنی ’ہواوے‘ نے گزشتہ سال متعارف کرائے گئے ’وائے‘ سیریز کا مڈرینج فون متعارف کرادیا۔

کمپنی نے ’نووا وائے 61‘ کو 5۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا ہے اور اس کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرتے ہوئے اس کی ریزولیشن اور کلرز کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

فاسٹ چارجنگ کے حامل موبائل میں طاقتور 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے، تاہم اس میں میموری کم رکھی گئی ہے، جس سے بعض صارفین نالاں بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

اگرچہ کمپنی نے موبائل کو 4 اور 6 جی بی ریم کے دو مختلف ماڈیولز میں پیش کیا ہے، تاہم اس کی میموری ایک ہی یعنی 64 جی بی تک رکھی گئی ہے، جسے کئی صارفین کم قرار دے رہے ہیں۔

اوکٹا کور کی چپ اور ای ایم یو آئی کے پروسیسر سے لیس فون کو اینڈرائڈ 12 کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں اور اس بار فون کے مین کیمرے کے نہ صرف میگا پکسل بڑھائے گئے ہیں بلکہ اس کی ٹیکنالوجی کو بھی اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 50 میگا پکسل کا مین جب کہ دو دو میگا پکسل کے میکرو اور انڈیپتھ کیمرے دیے گئے ہیں۔

فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اس میں بھی میکرو سینسرز دیے گئے ہیں۔

ہواوے نووا وائے 61 کو کمپنی نے ابتدائی طور پر صرف چین میں ہی متعارف کرایا ہے، تاہم اسے جلد ہی پاکستان سمیت دیگر ممالک میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ کمپنی نے فوری طور پر فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم اس کے 4 جی بی ماڈیول کی قیمت 35 ہزار جب کہ 6 جی بی ماڈیول کی قیمت 42 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024