• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

شوہر پاؤں دباتا ہے، ناشتہ اور رات کا کھانا بھی بناتا ہے، اداکارہ مہربانو

شائع November 1, 2022
مہربانو نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
مہربانو نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ مہربانو نے شادی کے تین ہفتوں بعد شوہر کے لیے جذباتی پوسٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شریک سفر نہ صرف ان کے پاؤں دباتے ہیں بلکہ وہ ان کے لیے ناشتہ اور رات کا کھانا بھی تیار کرتے ہیں۔

اداکارہ مہربانو کی شادی کی خبریں ابتدائی طور پر گزشتہ ماہ کے آغاز میں سامنے آئی تھیں اور 10 اکتوبر کو میک اپ آرٹسٹ نے ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔

اس سے قبل اداکارہ نے رواں برس فروری میں پروڈیوسر شاہ رخ علی کے ساتھ خاموشی سے منگنی کی تھی اور انہوں نے اپنی منگنی سے متعلق بھی باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا۔

شادی کی تصاویر وائرل ہونے کے تین ہفتوں بعد گزشتہ ہفتے 27 اکتوبر کو مہربانو نے شادی کرنے کی تصدیق کیے بغیر شادی کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مہربانو کی شادی کی تصاویر وائرل

اور اب انہوں نے پہلی بار شوہر کے لیے جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دونوں کے درمیان کئی سال سے دوستی اور تعلقات تھے۔

اداکارہ نے شوہر شاہ رخ علی کے ہمراہ رومانوی انداز میں کچھوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ شریک سفر بننے سے قبل وہ ان کے کئی سال سے بہترین دوست تھے۔

انہوں نے لکھا کہ شاہ رخ علی ان کے ایسے دوست تھے جو ان کا بہت ہی خیال رکھتے تھے، جب وہ ان کے ساتھ ہوتی تھیں تو خود کو محفوظ تصور کرتی تھیں مگر وہ یہ نہیں جانتیں تھیں کہ ان کے اور شاہ رخ کے درمیان محبت بھی ہے۔

اداکارہ نے شاہ رخ علی کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ بطور شوہر وہ ان کی توقعات سے بھی زیادہ بہتر نکلے، وہ ان کے لیے ناشتہ تیار کرنے سمیت ان کے لیے رات کا کھانا بھی بناتے ہیں۔

مہربانو نے بتایا کہ جب وہ تھک جاتی ہیں تو شوہر ان کے پاؤں بھی دباتے ہیں جب کہ پریشانی کے وقت وہ انہیں ہنسانے کے لیے مسخرہ بن جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ مہربانو نے شادی کی تصاویر شیئر کردیں

اپنی پوسٹ میں انہوں نے شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لکھا کہ ان کےخیال میں شادی ایک تاحیات وابستگی ہے، جس میں جھگڑے اور مصیبتیں بہت ہی کم اہمیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ بعض اوقات جھگڑے اور مسائل آپ کو یہ سمجھنےمیں مدد دیتے ہیں کہ آپ نے شادی کے لیے درست ساتھی کا انتخاب کیا۔

اداکارہ مہربانو نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ شادی اور اس کے بعد ہونے والے جھگڑوں سے نہ ڈریں، یہ بہت ہی پیارا عمل ہے، وہ خود کو مسائل تک محدود نہ رکھیں۔

ان کی پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024