• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ایم کیو ایم پاکستان نے گورنر سندھ کو پارٹی کے فیصلوں کا اختیار دے دیا

شائع November 1, 2022
گورنر کامران ٹیسوری نے اعتماد پر رابطہ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا— فائل فوٹو: کامران ٹیسوری/فیس بک
گورنر کامران ٹیسوری نے اعتماد پر رابطہ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا— فائل فوٹو: کامران ٹیسوری/فیس بک

متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو پارٹی کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کا اختیار دے دیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ کو یہ اختیارات تب دیے گئے جب 30 اکتوبر کو گورنر ہاؤس میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری گورنر سندھ مقرر

ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال، شہری مسائل اور ان کے حل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ ملاقات میں صوبے میں نئے بلدیاتی قانون، کراچی میں مردم شماری اور ایم کیو ایم پاکستان اور وفاقی حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عملدرآمد سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ سے ملاقات ہوئی، رابطہ کمیٹی کے دو تہائی اراکین نے گورنر سندھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور شہری مسائل کے حل اور وفاق وصوبے کے مابین ہم آہنگی بڑھانے کے لیے گورنر سندھ کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

مزید پڑھیں: کامران ٹیسوری کی ایم کیو ایم میں واپسی، بطور ڈپٹی کنوینر بحال

اس موقع پر گورنر کامران ٹیسوری نے اعتماد پر رابطہ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے گورنرسندھ کو کراچی کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اور پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مارچ 2020 میں دستخط کیے گئے ’چارٹر آف رائٹس‘ پر عمل درآمد کے لیے گورنر سندھ کو کردار نبھانے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یقین دلایا کہ صوبے اورعوام کے مسائل کو آئین کےتحت حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور ہر متعلقہ فورم پر آواز اٹھائیں گے’۔

تبصرے (1) بند ہیں

نواز Nov 01, 2022 10:21pm
سیدھے سے بولو پیسے لے کر سائیڈ پکڑ لی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024