پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو عوام میں خاص پذیرائی نہیں ملی، مریم اورنگزیب
وفاقی اطلاعات و نشریات وزیر مریم اورنگزیب نے جمہوری طور پر منتخب حکومت کو ہٹانے کے لئے اداروں کو کھلے عام سیاست میں مداخلت کا کہنے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر شدید تنقید کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان وضاحت کریں کہ وہ اسلام آباد کی جانب اپنے لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر کی جانے والی تقاریر میں کس کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو عوام میں خاص پذیرائی نہیں ملی اور عمران خان کو جان لینا چاہیے کہ 2 ہزار افراد 22 کروڑ لوگوں پر مشتمل پوری قوم کی نمائندگی نہیں کرتے۔