• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

دنیا کے متعدد ممالک میں انسٹاگرام سروس متاثر

شائع October 31, 2022
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

دنیا کے متعدد ممالک میں سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی سروس متاثر ہونے سے کروڑوں لوگ اپنے اکاؤنٹس تک رسائی سے قاصر رہے۔

انسٹاگرام نے اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ وہ ایپلی کیشن کی سروس متاثر ہونے سے باخبر ہیں۔

انتظامیہ نے 31 اکتوبر کو تصدیق کی کہ ایپلی کیشن کی سروس متاثر ہوئی ہے، جس کے لیے وہ صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔

انسٹاگرام نے بتایا کہ ان کے ماہرین ایپلی کیشن کی سروس میں خرابی کو دور کرنے میں مصروف ہیں۔

اسی حوالے سے ’دی ورج‘ نے بتایا کہ 31 اکتوبر کی صبح کو امریکا سمیت دیگر ممالک کے لوگوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹس تک رسائی نہ ہونے کی شکایات کیں۔

ایپلی کیشن کی سروس متاثر ہونے سے لوگوں کو پیغام موصول ہونے لگا کہ ان کے اکاؤنٹ کا معطل کردیا گیا۔

علاوہ ازیں لوگوں نے شکایات کیں کہ جہاں انہیں کافی دیر بعد اپنے اکاؤنٹ تک رسائی ہوئی، وہیں ان کے فالوورز کم ہوگئے۔

’دی ورج‘ کے مطابق انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں سے ایک فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے بھی 30 لاکھ فالوورز کم ہوگئے۔

اسی حوالے سے ویب سائٹ سی این اے نے بتایا کہ انسٹاگرام کی سروس معطل ہونے سے بے شمار لوگوں کو یہ پیغام موصول ہوا کہ ان کا کاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا گیا ہے یا پھر اسے مختلف وجوہات کے باعث معطل کردیا گیا۔

برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکا کے علاوہ برطانیہ اور یورپ کے متعدد ممالک میں بھی انسٹاگرام کی سروس معطل ہوئی۔

انسٹاگرام کی جانب سے سروس کے متاثر ہونے سے متعلق کی گئی ٹوئٹ کے نیچے درجنوں لوگوں نے شکایات کی کہ انہیں اپنے اکاؤنٹس تک رسائی کرنے میں مشکلات درپیش ہیں، جب وہ اکاؤنٹ سائن ان کر رہے ہیں تو انہیں بتایا جا رہا ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ پر کچھ دیر قبل پاس ورڈ تبدیل کردیا گیا۔

بعض لوگوں نے اپنے موبائل او ای میل ایڈریس بھی تبدیل ہوجانے کی شکایات کیں۔

انسٹاگرام سے کچھ دن قبل واٹس ایپ کی سروس بھی دنیا بھر میں متاثر ہوئی تھی جب کہ اس سے قبل فیس بک سمیت انسٹاگرام کی سروس بھی متاثر ہوتی رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024