• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

بشریٰ بی بی جیسا روپ دھارنے کی ماڈل کی تصویر شیئر کرنے پر اریبہ حبیب کو تنقید کا سامنا

شائع October 31, 2022 اپ ڈیٹ November 2, 2022
اربیبہ حبیب اور یاور اقبال پر بشریٰ بی بی کا تمسخر اڑانے کا الزام لگایا گیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک
اربیبہ حبیب اور یاور اقبال پر بشریٰ بی بی کا تمسخر اڑانے کا الزام لگایا گیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک

اداکارہ اریبہ حبیب کو مغربی تہوار ہالووین کے موقع پر ماڈل یاور اقبال کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی جیسا روپ دھارنے کی تصویر شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ہالووین کے تہوار پر لوگ بھوتوں اور چڑیلوں جیسا روپ دھار کر ایک دوسرے کو ڈراتے ہیں، اس تہوار کو جدید تاریخ میں منانے کا آغاز امریکا سے 1920 سے ہوا تھا۔

ہالووین کا تہوار اکتوبر کے آخر میں منایا جاتا ہے اور اس تہوار کو خالص مغربی تہوار کی اہمیت حاصل ہے اور پاکستان کی شوبز شخصیات بھی اس تہوار کو مناتی دکھائی دیتی ہیں۔

اریبہ حبیب نے بشریٰ بی بی جیسا انداز بھی اپنایا—اسکرین شاٹ
اریبہ حبیب نے بشریٰ بی بی جیسا انداز بھی اپنایا—اسکرین شاٹ

ماڈل یاور اقبال اور اریبہ حبیب نے بھی دیگر شوبز و فیشن انڈسٹری کی شخصیات کے ہمراہ ہالووین کا تہوار منایا اور انہوں نے ڈراؤنا میک اپ کرنے کے بجائے بشریٰ بی بی جیسا لباس پہنا، جس پر لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر اسلامی لباس اور پردہ دار خاتون کا مذاق اڑانے کا الزام لگایا۔

اریبہ حبیب نے بشریٰ بی بی جیسے لباس پہننے اور ان جیسا فیشن کرنے کی یاور اقبال کی کچھوائی گئی تصاویر انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

اربیبہ حبیب کی تصاویر وائرل ہوگئیں—اسکرین شاٹ
اربیبہ حبیب کی تصاویر وائرل ہوگئیں—اسکرین شاٹ

تصاویر میں یاور اقبال کو بلکل بشریٰ بی بی جیسے لباس اور فیشن میں دیکھا جا سکتا ہے، ان کی تصاویر دیکھنے سے ہی گمان ہوتا ہے کہ وہ بشریٰ بی بی ہیں۔

یاور اقبال اور اریبہ حبیب کی تصاویر کو صارفین نے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اریبہ حبیب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر مذہبی لباس اور مذہبی شخص کا مذاق اڑانے کا الزام بھی لگایا۔

لوگوں نے یاور اقبال اور اریبہ حبیب پر تنقید کرتے ہوئے انہیں شرم دلانے کی کوشش کی کہ انہوں نے باپردہ اور معزز خاتون کے لباس کا مغربی اور شیطانی دن پر مذاق اڑایا۔

بعض لوگوں نے اریبہ حبیب اور یاور اقبال کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں بد دعائیں بھی دیں۔

لوگوں کی تنقید کے بعد اریبہ حبیب نے انسٹاگرام اسٹوری میں بشریٰ بی بی جیسا لباس پہننے پر معذرت بھی کی اور بتایا کہ وہ نہ صرف اپنے مذہب کی بے انتہا عزت کرتی ہیں بلکہ انہیں بشریٰ بی بی کا لباس بھی بے حد پسند ہے اور انہوں نے ان سے اظہار محبت کی خاطر ہی ایسا لباس پہنا۔

انہوں نے لوگوں سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنی غلطی پر دل سے معافی کی طلب گار ہیں اور آئندہ وہ یہاں ایسی چیزیں شیئر کرنے سے قبل ان کا سنجیدگی سے جائزہ لیں گی۔

اریبہ حبیب نے اپنے عمل پر معافی بھی مانگی—اسکرین شاٹ
اریبہ حبیب نے اپنے عمل پر معافی بھی مانگی—اسکرین شاٹ

تبصرے (1) بند ہیں

NK Nov 01, 2022 12:45am
She is Areeba and she is Habib but unfortunately she does not know anything about what is right and what is not right. Her this action to celebrate Halloween and also to mock someone in religious dress is more than condemnable. She acted here very shamelessly.

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024