• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

ٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 42 رنز سے شکست دے دی

شائع October 31, 2022
— فوٹو: کرک انفو ٹوئٹر
— فوٹو: کرک انفو ٹوئٹر
— فوٹو: کرک انفو ٹوئٹر
— فوٹو: کرک انفو ٹوئٹر
— فوٹو: کرک انفو ٹوئٹر
— فوٹو: کرک انفو ٹوئٹر

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 42 رنز سے شکست دے دی۔

برسبین میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بلبرنی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جہاں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں آئر لینڈ کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 137 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

آئر لینڈ کی جانب سے لورسان ٹکر نے 48 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 71 رنز کی شاندار فائٹنگ اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا اور اس طرح پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 137 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور یوں آسٹریلیا نے یہ میچ 42 رنز سے جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ، فیورٹ انگلینڈ کو آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، ایڈم زامپا، گلین میکسویل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ مارکس اسٹوئنس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

44 گیندوں پر 63 کی زبردست اننگز کھیلنے پر کپتان ارون فنچ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا اور ڈیوڈ وارنر صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد آنے والے کھلاڑیوں نے ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو استحکام فراہم کیا۔

کپتان ایرون فنچ کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے مچل مارش نے 22 رنز بنائے جب کہ دوسرے اینڈ سے ایرون فنچ نے اپنی نصف سنچری مکمل کی، وہ 44 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ان کے علاوہ گلین میکسویل 13 اور مارکس اسٹوئنس 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ ٹم ڈیوڈ 15 اور میتھیو ویڈ 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

اس طرح سے آسٹریلیا نے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے اور آئرلینڈ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا۔

آئر لینڈ کی جانب سے بیری میک کارتھی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 آسٹریلوی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ جوش لٹل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کر رہے تھے، دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، مچل اسٹارک، جوش ہیزل وُڈ، پیٹ کمنز اور ایڈم زامپا شامل تھے۔

آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بلبرنی تھے، دیگر کھلاڑیوں میں ہیری ٹیکٹر، پال اسٹرلنگ، لورسان ٹکر، کرٹس کیمفر، مارک ایڈیئر، جوش لٹل، گیرتھ ڈیلانے، جورج ڈوکریل، فی آئن ہینڈ اور بیری میک کارتھی شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024